حقوق نسواں کا پر فریب نعرہ

حقوق نسواں ایک دلفریب ،خوش نما و پر فریب نعرہ ہے جس نے کئی معاشروں کے سکون کو تہہ و بالا کیا نا جانے کتنی تہذیبیں اس کی وجہ سے غرقاب ہو رہی ہیں اور کتنی مستقبل میں اس کے مضر اثرات مرتب ہونگے کسی سمجھدار کی فہم سے بعید نہیں ۔

وطن عزیز میں اس نعرہ کو اپنا مقصد ماننے والوں کے کوئی کمی نہیں ۔ وطن عزیز جس کی بنیادوں میں شہداء کا خون استعمال ہوا اور جس کی اساس کلمہ طیبہ پر ہے اور جس کی حفاظت کی خاطر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا جا چکا ہے اس کو آج لارڈ میکالے کا دیس بنانے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کوششوں میں ایک خواتین کو اسلامی قوانین سے آزادی دلانے کی ہے۔ آج ببانگ دہل اسلامی تعلیمات کو فرسودہ وہ دقیانوس کہنا عام ہو چکا ہے ۔ اس پر طعنن و تشنیع کے تیر بر سائے جا رہے ہیں پرددار و شرم و حیا کی پیکر خواتین کی حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے۔ مختلف ذرائع سے ان کے نفوس مطہرہ کو مجروح کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خواتین کے لئے فاطمہ و عائشہ رضی اللہ تعالی عنھما جیسی پاکیزہ و اطہر خواتین کے بجائے یورپ کی بے حیا خواتین کو معیار بنایا جا رہا ہے۔

آئیں دیکھتے ہیں کہ اسلام نے عورت کو شرافت کی زندگی عطا کی یا اس کو قیدی بنایا۔ زمانہ جاہلیت میں جب کفر و شرک کی تاریکی پورے عالم پہ چھائی ہوئی تھی ، جب انصاف ، رحم ، شفقت و محبت کا نام و نشان نہ تھا اس وقت عورت کی حالت دوگردوں تھی۔

عرب پیدائش کے ساتھ ہی اس پر دنیا کی آنکھ بند کر دیتے ۔ ان کو مال و زر کی طرح ورثاء میں تقسیم کر دیا جاتا حتی کے اس دور کی تہذیب و تمدن کے اعتبار سے خوشحال قومیں بھی عورتوں سے جانوروں جیسا سلوک کرتی ۔

یونانی کہتے ہیں کہ" عورت سانپ سے زیادہ خطرناک ہے"۔ سقراط حکیم نے کہا کہ" عورت سے زیادہ فتنہ و فساد کی اور کوئی چیز نہیں ۔وہ ایسا خوشنما درخت ہے جو دیکھنے میں تو بہت اچھا لگتا ہے لیکن جب کوئی پرندہ اس کھا لے تو مر جاتا ہے۔ عیسائیوں کی سب سے بڑی حکومت " رومۃالکبری" میں عورتو ں کی حالت لونڈیوں سے بھی بد تر تھی ان سے جانوروں کی طرح کام لیا جاتا تھا اور لوگوں کا خیال تھا کہ اس کو آسائش کی ضرورت نہیں حتی کہ معمولی باتوں پر ان کو ذبح کیا جاتا ۔ انسان ماننا تو دور کی بات ان کے وجود میں روح کے بھی منکر تھیں یہاں تک کے 586 عیسوی میں عیسائیوں نے کونسل بلائے اور بات پر بحث کی کہ عورت کے جسم میں روح ہے یا نہیں۔ چند ماہ بعد یہ فیصلہ ہوا کہ عورت کے اندر روح ہے وگرنہ یہ مظلوم طبقہ اس سے قبل روح سے بھی محروم تھا ۔

اسلام کے نور سحر کے طلوع کے بعد عورت کو جو عزت و رتبہ ملا اس کا تصور بھی بعید از خیال ہے۔ عورت کو ماں ،بہن ، بیوی، بیٹی، کا درجہ دیا گیا اور اس کو گھر کا ملکہ بنا دیا گیا۔ اس کی عزت و ناموس کی حفاظت مرد کے ذمہ لگا دی گئی ۔ ان کو تقدس کا درجہ دیا گیا حتی کہ عبدیت کا مقصد ماں کے قدموں تلے قرار دیا۔

majid salim afridi
About the Author: majid salim afridi Read More Articles by majid salim afridi: 3 Articles with 2420 views فی الحال تو پڑھائی چل رہی ہے یعنی ویلے لوک ہے .. View More