ہوش اڑا دینے والی انوکھی واٹر سلائیڈ

جزیرہ بہاماس میں مایاں مندر کے اندر ایسی انوکھی سلائیڈ موجود ہے جس کا تجربہ آپ کے ہوش اڑا دے گا یا پھر آپ کا جوش بڑھا دے گا- آخر اس میں ایسا کیا ہے؟

تو سنیے اس مندر میں جہاں آپ انڈیانا جونز کی طرح مہم جوئی کرسکتے ہیں تو وہیں شارک سے بھرے تالاب میں اٹھکیلیاں بھی کر سکتے ہیں-
 

image


60 فٹ لمبے جھرنے میں 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ سلائیڈ ایک ایسی زیر آب سرنگ میں جا کر اختتام پزیر ہوتی ہے جہاں سے آپ 14 فٹ لمبی شارک مچھلیوں کا نظارہ کر سکتے ہیں-

اس دلچسپ اور انوکھی واٹر سلائیڈ کو لیپ آف فیتھ کا نام دیا گیا ہے اور یہ پیراڈائز آئی لینڈ ریزورٹ میں لگائی گئی ہے اور یہ سلائیڈ لوگوں میں انتہائی تیزی کے ساتھ مقبول ہوتی جارہی ہے-

میرین آپریشن کے وائس پریذیڈنٹ Mark Gsellman کہتے ہیں کہ “اس کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ یہاں آنے والے مہمانوں کا منفرد تجربے سے واسطہ پڑنا ہے“-
 

image

“ اس سلائیڈ میں نیچے پہنچنے کے بعد جو احساس ہوتا ہے اس کا کسی اور سلائیڈ سے قطعاً موزانہ نہیں کیا جاسکتا“-

“ نیچے پہنچنے کے بعد اپنے اردگرد خطرناک شارک کو دیکھ کر جو ڈر٬ خوف اور احساس آپ کے دل میں پیدا ہوگا وہ آپ کسی اور جگہ نہیں پا سکتے“-

141 ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ واٹر 7 ملین گیلن پانی پر مشتمل ہے جس میں 12 پول اور ایک میل لمبی دریا کی سواری بھی موجود ہے-
 

image

اس کے علاوہ یہاں 131 فٹ لمبا ٹاور٬ 7 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا snorkeling لیگون اور میلوں پر پھیلے سفید ریت کے ساحل اور بہت کچھ موجود ہے-

مارک کہتے ہیں کہ “ لوگ اس سلائیڈ سے بہت محبت کرتے ہیں اور یقینی طور پر ان کے وسیع جذبات بھی اس سے وابستہ ہیں“-

“ یہاں آنے والے مہمان بہت پرجوش ہوتے ہیں لیکن وہ اپنی بارے کے انتظار میں فکرمند رہتے ہیں“-

“ یہ صحیح معنوں میں ایک بہترین تجربہ ہے“-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Welcome to a real-life Temple of Doom where you can re-enact Indiana Jones' wildest adventures by sliding down a Mayan temple into shark infested waters. The water slide styled as a Mayan temple sends thrillseekers hurtling up to 35-miles-per-hour down a 60-foot-long chute.