شہد کی مکھیوں کی آواز ہی لوگوں کو دہشت زدہ کر دیتی ہے
مگر ان لوگوں کو دیکھیں جو پورے چھتے کو اپنے اوپر چڑھائے ایک دوسرے سے
مقابلہ کررہے ہیں۔
نوائے وقت کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں شہد کی مکھیوں کو
اپنے اوپر چڑھانے کا سالانہ مقابلہ ہوا جس میں شامل افراد نے زیادہ سے
زیادہ مکھیوں کو اپنے چہرے پر بیٹھنے کا موقع دیا۔
|
|
اس مقابلے میں چہرے پر مکھیوں کی داڑھی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ہر شخص
کے جسم میں کم از کم 13 ہزار مکھیاں ہوتی ہیں اور اس کے باوجود ان کے چہروں
پر مسکراہٹ ہوتی ہے جو کافی خوفناک محسوس ہوتی ہے۔
اس میں وہی شخص کامیاب قرار پاتا ہے جس پر زیادہ مکھیاں ہو اور اس کا تعین
بھی بڑے دلچسپ طریقہ سے ہوتا ہے وہ یہ کہ ہر کھلاڑی کا وزن کیا جاتا ہے جس
سے مکھیوں کی تعداد کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
|
|
رواں برس مکھیوں کا چیمپیئن بننے کا اعزاز کینیڈین طالبعلم جسٹن ہیمسٹرا کے
نام رہا۔ |