پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کو ایک اعلیٰ اور معیاری ویب
سائٹ کا عزم لیے٬ ہماری ویب آج اپنے 6 سال مکمل کرنے کو ہے- 14 اگست 2007
کو متعارف کروائی جانے والی یہ ویب سائٹ٬ ہر سال جشنِ آزادی کے ساتھ اپنی
سالگرہ کو ایک مضبوط ارادے اور مقصدیت کے ساتھ مناتی ہے- جس میں ہماری ویب
اپنے آپ کو اپنے پاکستانی کلچر٬ معاشرتی اقدار اور اپنی قومی زبان اردو کی
ترقی اور ترویج کا امین سمجھتی ہے-
|
|
ہماری ویب کی ٹیم مسلسل محنت اور کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہمارے انٹرنیٹ یوزرز
(صارفین) کی بھرپور شرکت اور حوصلہ افزائی نے اس ویب سائٹ کو نہ صرف
پاکستان بلکہ ہر خطے کی مقبول ویب سائٹ کے درجے پر پہنچا دیا ہے- اس سفر
میں ہماری ویب نے اپنے صارفین کے لیے بےشمار معلوماتی٬ تفریحی٬ کھیل٬
تعلیمی اور ادب و ثقافت سے متعلق متعدد پروگرام پیش کیے-
آج ہماری ویب نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی اداروں اور ویب سائٹ کی
پارٹنر اور بےشمار ایوارڈز کے ساتھ اپنے انٹرنیٹ صارفین کی مسلسل خدمت کا
جذبہ لیے ہوئے ہے-
|
|
اس وقت ہماری ویب کا شمار پاکستان کی 100 تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنیوں
میں جبکہ دنیا کی 500 تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنیوں میں بھی کیا جاتا ہے-
جبکہ ہماری ویب کو ایک اعزاز یہ بھی حاصل ہے کہ یہ پاکستان کی ٹاپ ویب
سائٹس میں چوتھے نمبر پر ہے اور اس میں مزید ترقی کے لیے کوشاں ہے-
|
|
ہماری ویب کے فاؤنڈرز جناب ابرار احمد اور بابر حفیظ اپنے تمام یوزرز کے
تہہ دل سے شکر گزار ہیں٬ کہ جن کی پذیرائی اور بھرپور شرکت سے ہماری ویب آج
پاکستان کی ایک بہترین ویب سائٹ کی حیثیت سے جانی اور پہچانی جاتی ہے- |