اندرون ملک طیار کردہ بغیر پائلٹ طیارے “ عقاب “ کی کامیاب آزمائشی پرواز

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے بغیر پائلٹ کے طیارے نے آخری تجرباتی پرواز کا مرحلہ کامیابی سے طے کر لیا٬ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اخباری بیان کے مطابق اس کا نام “ عقاب “ رکھا گیا ہے- آخری تجرباتی پرواز کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور دیگر مسلح افواج کے سینئیر افسران بھی موجود تھے٬ فلائٹ ڈیٹا سے یہ پتا چلتا ہے کہ تمام ڈیزائن پیرامیٹرز کی کامیابی کی تصدیق ہوگئی ہے اور بغیر پائلٹ کے اس طیارے “عقاب“ کا موازنہ کسی بھی دوسرے جدید ٹیکنالوجی کے شاہکار بغیر پائلٹ کے طیارے (یواےوی) سے کیا جاسکتا ہے آج کی فلائٹ 2007 میں شروع کیے تجربات کے سلسلے کی آخری کڑی تھی٬ یہ کامیاب پرواز جہاں ایک طرف بغیر پائلٹ کے طیاروں کی ٹیکنالوجی میں پاکستان کی مہارت کا مظہر ہے وہیں دفاع کے شعبے میں خودانحصاری کے لیے پاکستان کی کوششوں کی عکاس بھی ہے٬ چیف آف آرمی اسٹاف نے اس موقع پر تمام سائنسدانوں اور انجنئیرز کو نئی پیچیدہ ٹیکنالوجی پر اپنی مہارت کے اظہار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ طیارے پاکستان کے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے-


YOU MAY ALSO LIKE: