بانی پاکستان کے مزار کی بےحرمتی

پاکستان میں بدھ کو آزادی کے 66 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم آزادی پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا- لیکن اس موقع پر ایک واقعہ ایسا بھی پیش آیا جس نے حساس دلوں کو جنجھوڑ کر رکھ دیا-

یوم آزادی کے اس پرمسرت موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سے اظہار عقیدت کے لیے اعلیٰ حکام کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد بھی فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے لیے مزار قائد پر حاضری دیتے ہیں-
 

image


لیکن گزشتہ روز چند منچلے نوجوان ایسے بھی تھے جو بانی پاکستان کے مزار کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مزار کی چھت پر چڑھ گئے-

آزادی کے دن کچھ منچلے نوجوانوں نے محسن پاکستان سے عقیدت کے اظہار کے لیے مزار کا رخ کیا تو وہ ہجوم میں اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور اسپائیڈر مین کی طرح مزار کے تقدس کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے چھت پر چڑھ گئے-

حکام کی جانب سے کیے جانے والے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے دعوے اس وقت دھرے رہ گئے جب ایک نوجوان مزار کی چھت پر جاپہنچا اور چاروں جانب چکر لگانے کے بعد باآسانی نیچے بھی اتر آیا-
 

image

اس کی یہ حرکت دیکھتے کچھ اور نوجوان بھی جذباتی ہوگئے اور وہ بھی مزار کی چھت پر چڑھتے رہے جبکہ اس دوران پولیس و انتظامیہ ہکا بکا صرف تماشہ دیکھتے رہی-

بانی پاکستان کی آخری آرام گاہ کی بےحرمتی کے ان مناظر کو ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا جس کے بعد پولیس٬ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار حرکت میں آئے اور تمام افراد کو مزار کے قریب سے ہٹا دیا-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Mazar-e-Quaid, Jinnah Mausoleum or the National Mausoleum refers to the tomb (Mazar) of the founder of Pakistan, Muhammad Ali Jinnah. It is an iconic symbol of Karachi throughout the world. The mausoleum , completed in the 1960s, is situated at the heart of the city.