دنیا کی طویل ترین زلفیں خطرہ بن گئیں

لمبے،گھنے اور مضبوط بال ہر عورت کی خواہش ہوتے ہیں اور اس آرزو کو پورا کر نے کیلئے طویل مشقت کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاہم کبھی کبھی یہ شوق پورا کرنا مہنگا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

ایسی ہی 47 سالہ امریکی خاتون سے آپ کی ملاقات کرواتے ہیں جو دنیا کی طویل ترین زلفوں کی مالک ہیں۔ امریکی شہر اٹلانٹا کی آشا منڈیلا کی حسین زلفیں 55فٹ لمبی ہیں جو ایک بس کی لمبائی سے بھی زیادہ ہیں تاہم ڈاکٹروں نے انہیں اپنے بال کٹوانے کا مشورہ دے دیا ہے۔
 

image


ڈاکٹروں کے مطابق آشا نے اگر اپنے 20 کلو وزنی بال نہیں کٹوائے تو انکی ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں وہ ہمیشہ کیلئے مفلوج بھی ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب آشا نے ان حسین زلفوں کو اپنی زندگی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کسی بھی صورت میں کٹوانے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بال انکی اولاد کی طرح ہیں۔
 

image

واضح رہے کہ آشا کا نام بحیثیت دنیا کی طویل ترین زلفیں رکھنے والی خاتون کے طور پر گینز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی درج ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

She is the real life Rapunzel with 55ft long dreadlocks that are longer than a bus. Despite being warned by doctors that her hair that weighs three stone could paralyse her, Asha Mandela said she will never cut them. The mother-of-one from Atlanta, Georgia, said: 'My hair has become part of me. It is my life. I will never cut it.