دنیا میں 190 سے زائد ممالک ہیں اور ان سب میں فوجی طاقت
یا فوجی صلاحیتوں کے حوالے سے سب سے زیادہ طاقتور بننے کی دوڑ لگی ہوئی ہے-
اسی دوڑ میں جیتنے کے لیے بعض ممالک اپنے بجٹ کا ایک بڑا حصہ دفاعی بجٹ کے
نام پر خرچ کرتے ہیں- آج اس آرٹیکل میں آپ فوج پر سب سے زیادہ بجٹ خرچ کرنے
والے ممالک کے بارے میں پڑھیں گے- اگرچہ اس فہرست میں چند ممالک ایسے بھی
جن کا دفاعی بجٹ تو کم ہے لیکن دوسرے ممالک کے مقابلے میں پھر بھی ان سے
اوپر ہیں٬ اس کی بنیادی وجہ کم بجٹ خرچ کرنے کے باوجود ان ممالک کا فوجی
طاقت کے حوالے سے مضبوط ترین ہونا ہے-
|
امریکہ
امریکہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے- اس ملک کا دفاعی بجٹ تقریباً 690
بلین ڈالر ( 689,591,000,000$) ہے٬ جبکہ اس کی فوج 14 لاکھ 77 ہزار اور 896
افراد پر مشتمل ہے- امریکہ کے پاس موجود جنگی طیاروں کی تعداد 15293 ہے
جبکہ نیول پاور 290 ہے- |
|
روس
سب سے زیادہ طاقتور ملٹری رکھنے والے ممالک کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر
روس کو رکھا گیا- روس کا دفاعی بجٹ 64 بلین ڈالر (64,000,000,000$)ہے جبکہ
اس کی فوج 12 لاکھ افراد پر مشتمل ہے- اس ملک کے پاس 4498 جنگی طیارے موجود
ہیں اور اس کی نیول پاور 224 ہے-
|
|
چین
چین کو اس فہرست میں تیسرا نمبر حاصل ہوا ہے- چین کا دفاعی بجٹ 129 بلین
ڈالر ( 129,272,000,000 $) سے زائد ہے- اس ملک کے فوجیوں کی تعداد 22 لاکھ
اور 85 ہزار ہے- چین کے جنگی طیاروں کی تعداد 5048 ہے اور اس کی نیول پاور
972 ہے-
|
|
انڈیا
فہرست میں چوتھے نمبر پر انڈیا کو رکھا گیا ہے- اس ملک کا دفاعی بجٹ 44
بلین ڈالر ( 44,282,000,000$) سے زائد ہے- انڈیا کی فوج 13 لاکھ 25 ہزار
نفوس پر مشتمل ہے جبکہ اس کے پاس اپنے دفاع کے لیے 1962 جنگی طیارے موجود
ہیں- انڈیا کی نیول پاور 170 ہے-
|
|
برطانیہ
پانچویں نمبر پر ہے برطانیہ جس کا دفاعی بجٹ تقریباً 58 بلین ڈالر (
57,875,170,000$ ) ہے- اس ملک کی فوج 2 لاکھ 24 ہزار 500 افراد پر مشتمل ہے-
برطانیہ کے پاس اس وقت 1412 ائیر کرافٹ موجود ہیں جبکہ اس کی نیول پاور 77
ہے-
|
|
فرانس
فہرست میں 6 نمبر پر فرانس کو رکھا گیا ہے- فرانس کا دفاعی بجٹ 58 بلین
ڈالر ( 58,244,000,000$) سے زائد ہے جبکہ اس کی فوج 3 لاکھ 62 ہزار اور 485
افراد پر مشتمل ہے- فرانس کے پاس 544 جنگی طیارے موجود ہیں اور اس کی نیول
پاور 180 ہے-
|
|
جرمنی
ساتویں نمبر پر آنے والے ملک جرمنی کا دفاعی بجٹ 43 بلین ڈالر (
43,478,000,000 $) سے زائد ہے- جرمنی کے فوجیوں کی تعداد 1 لاکھ 48 ہزار
996 ہے- اس کے پاس موجود جنگی طیاروں کی تعداد 925 اور نیول پاور 67 ہے-
|
|
جنوبی کوریا
آٹھویں نمبر پر جنوبی کوریا کو رکھا گیا ہے- جنوبی کوریا ہر سال دفاعی بجٹ
کی مد میں تقریباً 28 بلین ڈالر ( $28,280,000,000) سے زائد خرچ کرتا ہے-
جنوبی کوریا کی فوج 6 لاکھ 53 ہزار افراد پر مشتمل ہے- اس ملک کے جنگی
طیاروں کی تعداد 871 جبکہ نیول پاور 190 ہے-
|
|
اٹلی
فہرست میں اٹلی 9 نمبر پر ہے اور اس کا دفاعی بجٹ 32 بلین ڈالر
(31,946,000,000$) ہے- اٹلی کے فوجیوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 202 ہے- اس
کے پاس 770 جنگی طیارے موجود ہیں جبکہ اس کی نیول پاور 179 ہے-
|
|
برازیل
دسواں نمبر برازیل کا ہے جس کا دفاعی بجٹ تقریباً 32 بلین ڈالر (
31,576,000,000$ ) ہے اور اس کے فوجیوں کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 199 ہے-
برازیل کے پاس اس وقت 822 جنگی طیارے موجود ہیں جبکہ اس کی نیول پاور 106
ہے- |
|
ترکی
فہرست میں 11واں نمبر ترکی کو دیا گیا ہے- ترکی کا دفاعی بجٹ تقریباً 19
بلین ڈالر ($18,687,000,000) ہے- ترکی کے فوجیوں کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار
900 ہے اور اس کے پاس 1512 لڑاکا طیارے ہیں- ترکی کی نیول پاور اس وقت 183
ہے-
|
|
پاکستان
فہرست میں پاکستان کو 12ویں نمبر پر رکھا گیا ہے- پاکستان کا دفاعی بجٹ
تقریباً 6 بلین ڈالر ( $5,685,000,000) ہے- پاکستان کی فوج اس وقت 6 لاکھ
17 ہزار افراد پر مشتمل ہے- پاکستان کے پاس اپنے دفاع کے لیے 1531 لڑاکا
طیارے موجود ہیں جبکہ اس کی نیول پاور 75 ہے-
|
|
اسرائیل
اسرائیل اس فہرست میں 13ویں نمبر پر ہے اور اس کا دفاعی بجٹ 15 بلین ڈالر (
$15,209,000,000 ) سے زائد ہے- اسرائیل کی فوج 1 لاکھ 87 ہزار افراد پر
مشتمل ہے اور اس کے جنگی طیاروں کی تعداد 656 ہے- اسرائیل کی نیول پاور 65
ہے-
|
|
مصر
مصر کو اس فہرست میں 14واں نمبر حاصل ہوا- اس ملک کا دفاعی بجٹ 4 بلین ڈالر
( $4,107,000,000) سے زائد ہے جبکہ اس کے فوجیوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار
500 ہے- مصر کے پاس اس وقت 863 لڑاکا طیارے موجود ہیں اور اس کی نیول پاور
221 ہے-
|
|
انڈونیشیا
فہرست میں انڈونیشیا کا 15واں نمبر ہے- انڈونیشیا کا دفاعی بجٹ 5 بلین ڈالر
( $5,220,000,000 ) سے زائد ہے- انڈونیشیا کی فوج 4 لاکھ 38 ہزار اور 410
افراد پر مشتمل ہے- انڈونیشیا کے پاس موجود لڑاکا طیاروں کی تعداد 444 ہے
جبکہ اس کی نیول پاور 150 ہے-
|
|
ایران
ایران کو اس درجہ بندی میں 16 واں نمبر حاصل ہوا- ایران کا دفاعی بجٹ
تقریباً 11 بلین ڈالر ( $10,687,000,000 ) ہے- اس کے فوجیوں کی تعداد 5
لاکھ 45 ہزار ہے جبکہ اس کے پاس 1858 جنگی طیارے موجود ہیں- ایران کی نیول
پاور 408 ہے-
|
|
جاپان
اس فہرست میں جاپان 17ویں نمبر پر ہے اور اس کا دفاعی بجٹ تقریباً 55 بلین
ڈالر ( $54,529,000,000 ) ہے- جاپان کی فوج 2 لاکھ 39 ہزار 430 افراد پر
مشتمل ہے- جاپان کے پاس موجود لڑاکا طیاروں کی تعداد 1252 ہے اور اس کی
نیول پاور 138 ہے-
|
|
تائیوان
تائیوان کو اس فہرست میں 18 واں نمبر حاصل ہے- اس کا دفاعی بجٹ تقریباً 9
بلین ڈالر ( $8,888,000,000) ہے- جاپان کی فوج 2 لاکھ 90 ہزار افراد پر
مشتمل ہے- اور اس کے پاس 805 جنگی طیارے ہیں جبکہ اس کی نیول پاور 49 ہے-
|
|
کینیڈا
کینیڈا کو اس فہرست میں 19 واں نمبر پر رکھا گیا ہے- کینیڈا کا دفاعی بجٹ
23 بلین ڈالر ( $23,082,000,000 ) سے زائد ہے- اس کے فوجیوں کی تعداد صرف
68 ہزار 250 ہے اور اس کے پاس 416 جنگی طیارے ہیں- اس کی نیول پاور 33 ہے-
|
|
تھائی لینڈ
فہرست کے اختتام پر یعنی 20ویں نمبر پر تھائی لینڈ کو رکھا گیا ہے- اس ملک
کا دفاعی بجٹ صرف 5 بلین ڈالر ( $5,114,000,000 ) سے زائد ہے- اس کی فوج 3
لاکھ 5 ہزار 860 افراد پر مشتمل ہے- اس ملک کے پاس 743 ائیر کرافٹ موجود
ہیں جبکہ اس کی نیول پاور 596 ہے- |
|