برطانیہ کی دو نو سالہ بچیوں نے طیاروں کے پروں پر دوران
پرواز کرتب دکھا کر سب کو حیران کردیا۔۔۔ دونوں نے دنیا کی سب سے کم عمر 'ونگ
واکر' ہونے کا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔۔
|
|
سما نیوز کے مطابق لندن کی نو سالہ دو کزنز 'روز پاؤل' اور 'فلیم بریور' نے
'گلاؤسسیٹشائر' کی فضاؤں میں ونگ واکنگ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔۔۔۔۔
اتنی چھوٹی بچیوں کو اتنا خطرناک کرتب کرتے ہوئے ذرا سی بھی پریشانی محسوس
نہ ہوئی۔۔۔ مگر دیکھنے والوں کی سانسیں تو بے ترتیب ہوگئیں۔۔-
|
|
یہ طیارے بھی دونوں کے دادا کی ملکیت ہیں اور یہ بچیاں بھی ونگ واکرز کی
تیسری پیڑی سے ہیں۔۔۔۔ تیز ہواؤں کی سیر کا جنون ان کے خون میں شامل ہے۔۔
|
|
اس حیرت انگیز پرواز کے بعد بچیوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس کرتب کا
مقصد خیراتی ادارے کیلئے پیسہ اکٹھا کرنا اور عالمی ریکارڈ قائم کرنا تھا۔
|
|