اسپین میں ساحل پر ایک عجیب الخلقت آبی جانور مردہ حالت
میں پایا گیا جسے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا٬ ماہرین بھی اس مخلوق کو
فوری طور پر شناخت کرنے سے قاصر ہیں-
تھنک اسپین ویب سائٹ کے مطابق ولارکوس ساحل پر جمعرات کو ایک خاتون نے اس
عجیب الخلقت جانور کو دیکھا جس کا صرف سر ریت پر نظر آرہا تھا جبکہ اس کا
باقی دھڑ ریت کے اندر تھا-
|
|
خاتون کے شور مچانے پر دیگر لوگ بھی وہاں جمع ہوگئے اور اس مردہ جانور کو
نکالا٬ اس کی لمبائی 13 فٹ سے زیادہ بتائی جاتی ہے-
سول محافظ ماریہ سنیشز نے میڈیا کو بتایا کہ سب سے پہلے اس جانور کو ایک
خاتون نے دیکھا اور ہم سب وہاں جمع ہوگئے٬ اس جانور کو ریت سے نکالا٬ ہم
اسے نہیں شناخت کرپائے٬ اس میں سے شدید بو آرہی تھی-
|
|
ان کا کہنا تھا کہ اس جانور کے سر پر سینگھ بھی ہیں٬ کسی نے کہا کہ یہ دیو
ہے٬ کوئی کہتا تھا کہ یہ سمندری ڈریگن ہے اور کسی نے اسے پانی کا ڈائنوسار
کہا٬ کسی نے ماؤنٹ فش اور کسی نے شارک مچھلی کی قسم بتائی لیکن فیصلہ نہیں
کر پائے کہ آخر یہ ہے کیا؟ |