ماہرین نے کہا ہے کہ جدید دنیا کا سب سے اولین گول نقشہ
کسی لکڑی ، دھات یا مٹی کے گولے پر نہیں بلکہ شتر مرغ کے انڈے پر بنایا گیا
تھا۔ اس سے قبل خیال تھا کہ ہنٹ لینکس گلوب دنیا کا قدیم ترین کروی نقشہ ہے
جو اس وقت نیو یارک پبلک لائبریری میں موجود ہے۔
|
|
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق شتر مرغ کے انڈے پر بڑی نفاست اور محنت سے
بنائے گئے اس نقشے پر شمالی امریکہ نظر تو آرہا ہے لیکن اسے میونڈس نووس
یا ‘ نئی دنیا’ کا نام دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نقشے پر بحری جہاز، سمندری عفریت، بل کھاتی لہریں بنائی گئی
ہیں۔ اس گلوب پر 71 مقامات پر HIC SVNT DRACONES تحریر ہے جس کا مطلب ہے
یہاں ڈریگن تھے۔
یہ گلوب ایک نامعلوم نجی ادارے کی جانب سے لندن کے نقشہ میلے میں گزشتہ سال
لایا گیا تھا۔ اس پر ایک ماہر سٹیفان مسینی نے غور اور تحقیق کر کے اس کے
نتائج اسی ہفتے شائع کرائے ہیں۔ واشنگٹن کی میپ سوسائٹی کے جرنل ‘
پورٹولان’ میں اس کے نتائج شائع ہوئے ہیں۔
|
|
اس انڈے کی کیفیت کا جائزہ لینے کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ لگ بھگ
1504 میں بنایا گیا تھا اور یہ لیونارڈو ڈاونسی کے اسٹائل سے متاثر ہوکر
بنایا گیا ہے اور خیال ہے کہ شاید اسے دیکھ کر ہنٹ لینوکس گلوب تیار کیا
گیا تھا ۔ |