7ستمبر ۔۔۔۔تجدید عہد کا دن

یہ 7ستمبر 1974ء کا کا واقعہ ہے ،ملک کا منتخب وزیر اعظم ایک یادگا رفیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں ایک تاریخی خطا ب کرتے ہوئے کہتاہے کہ آج جو فیصلہ ہوا ہے یہ میرا ذاتی فیصلہ نہیں ہے بلکہ یہ امت مسلمہ کے دل کی آواز ہے، ساری دنیا کے مسلمان آپﷺ کو آخری نبی اور رسول مانتے ہیں، آپ ﷺ کے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

جی ہاں ــ یہ فیصلہ قادیانیت کو غیر مسلم قرار دینے کا فیصلہ تھا،جب غیر مسلموں کے ایک گروہ نے آپﷺ کی ذات اقدس پر حملہ کرنے کی ناپاک جسارت کی جس کو ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان بھی برداشت نہیں کر سکتا ،قرآن وحدیث کا صراحت سے انکار کرنے والے اس گروہ نے روز اول ہی سے اپنے گمراہ کن نظریات کا اظہار کرنا شروع کر دیا تھا جب ان کے آباؤ اجداد مسیلمہ کذاب اور اسود عنسی نے جھوٹی نبوت کا دعویٰ کر کے اسلامی تعلیمات کے خلاف سر گرمیوں کا آغاز کیا تھا،ان کا یہ جرم اتنا بڑا تھا کہ آپﷺ نے ان کے خلاف کسی بحث مباحثے اور منا ظرے وغیرہ کا اہتما م نہیں کیا اور نہ ہی کسی چیلنج اور مباہلے کی دعوت دی بلکہ اس فتنے کی سر کوبی کے لیے نوجوان صحابی حضرت اسامہ بن زیدرضی اﷲ عنہ کی قیادت میں ایک لشکر تشکیل دیا ،جو آپﷺ کے وصال کے بعد خلیفہ اول حضرت ابوبکر رضی اﷲ عنہ نے روانہ کیا، اس معرکۃالآرا اقدام میں سیکڑوں صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم نے ختم نبوت پر جان دی اور آنے والی نسل کو یہ سبق سیکھا دیا کہ جب بھی غیر مسلموں کی سازشوں اور جھوٹی نبوت کے دعوے داروں کی طرف سے ایسی مذموم اور گھٹیا سعی ہو تو اس وقت تساہل اور غفلت کا مظاہرہ کرنا جرم عظیم ہے۔

جیسے جیسے اسلام کی فتوحات ہوتی چلی گئی یہ فتنہ بھی پروان چڑھتا گیا باوجود اسکے کہ ہر مو ڑ پر اسکو منہ کی کھانی پڑی،فتنہ قادیانیت بھی اس سلسلے کی کڑی تھی جو اپنے آباؤاجدا دکی طرح مسلمانوں کے خلاف کھل کر سازشوں پر اتر آئی،مگر اس وقت کے علماء یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں جنھوں نے اس فتنے کا مقابلہ نہایت دلیری اور جراٗت سے کیااورامت مسلمہ کو اس فتنے سے آگاہی کے لیے دن رات ایک کر دیا،جیلوں میں گئے،پوری پوری رات جلسے جلوس کر کے اس کفر کاپردہ چاک کرتے رہے،حتیٰ کہ جانوں کی قربانی بھی دی، بالآخر ان کی قربانیاں رنگ لائیں اورحکومت وقت کو بھی سوچنا پڑا کہ یہ کوئی معمولی فتنہ نہیں ہے،چنانچہ اس فتنے کے خلاف علماء کرام نے بھر پور محنت کے بعد تمام ثبوت اسمبلی میں پیش کیے اور دلائل کے انبار لگا دیے، اوربھٹو صاحب کو ماننا پڑا کہ فتنہ قادیانیت بہت بڑا فتنہ ہے اور ان کو غیر مسلم قرار دیا گیا ، اور وہ کیوں نہ مانتے ایک مسلمان جتنا بھی گیا گزرا ہو وہ آپﷺ کی عزت اور ناموس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔

7ستمبر ایک تاریخ ساز دن ہے جو وحدت امت کی ایک کامیاب مثال ہے،ہم اس دن تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم اس طرح کے فتنوں کا تعاقب جاری رکھیں گے،اور آپس میں اتحاد و اتفاق کو مظبو ط کریں گے،اﷲ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔
zubair
About the Author: zubair Read More Articles by zubair: 40 Articles with 70488 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.