لڑکے کا شادی کے لئے لڑکی کو راضی کرنا ایک مشکل مرحلہ
ہوتا ہے اور سب کی ہی خواہش ہوتی ہے کہ اس لمحے کو یادگار بنایا جائے۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایسا ہی کچھ انوکھا کرنے کی ٹھانی اس منچلے
بھارتی نوجوان نے اور دبئی کے ایک شاپنگ مال میں مجمع کے سامنے اپنی گرل
فرینڈ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے اسے شادی کی پیشکش کر دی۔
|
|
لڑکی نے اس منفرد اور چونکا دینے والے انداز سے متاثر ہو ئے بغیر اسے چپ
کرانے بارہا کوشش کی لیکن پھر بھی لڑکا خاموش نا ہوا اور گھٹنوں کے بل بیٹھ
کر اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کر دیا۔
اچانک رونما ہونے والے اس منظر سے حیران اور پریشان یہ لڑکی اپنے دوست کی
باتیں سنتی رہی اور پھر میوزیشن سے گٹار چھین کر لڑکے کو دے مارا٬ جس کے
بعد لڑکے کو دن میں ہی تارے نظر آگئے اور لڑکی آرام سے چلتی بنی۔
|
|
لمحہ یادگار تو ضرور بن گیا لیکن بدنامی بھی ہاتھ آئی اور دل کے ارماں بھی
آنسوؤں میں بہہ گئے۔
|
|