قرآن مجید کے مطابق، ہمارے کرنے کے کام -- (7)

ساتویں قسط حاضر ہے جس میں سورةَ النساّء اور سورة المائدة کی منتخب آیات شامل ہیں جن میں اللہ تعالی نے ہمار ی رہنمائی کے لئے بنیادی ہدایات و احکامات واضح طور پر بیان فرمائے ہیں۔ قرآن مجید قیامت تک کے انسانوں کی رہنمائی کے لیئے ہمارے پیارے نبی ﷺ پر نازل کیا گیا، لیکن افسوس کہ ہم میں سے بہت کم لوگ اسکو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی ذاتی زندگیوں اور اپنے ارد گرد کے ماحول میں ان گنت مسائل سے دوچار رہتے ہیں۔ اللہ تعالی ہمیں اسے سمجھ کر پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ( آمین )

(4)سورةَ النساّء
(گزشتہ سے پیوستہ)
٧٣ - سورةَ النساّء آیت 114: لَا خَيْرَ فِي كَثِيرٍ مِنْ نَجْوَاهُمْ إِلَّا مَنْ أَمَرَ بِصَدَقَةٍ أَوْ مَعْرُوفٍ أَوْ إِصْلَاحٍ بَيْنَ النَّاسِ ۚ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَٰلِكَ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا -
ان کے اکثر خفیہ مشوروں میں کوئی خیر نہیں -- ہاں! بھلائی اس کے مشورے میں ہے -- جو خیرات کا -- یا -- نیک بات کا -- یا -- لوگوں میں صلح کرانے کا حکم کرے -- اور جو شخص صرف اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے ارادے سے یہ کام کرے اسے ہم یقیناً بہت بڑا ﺛواب دیں گے =

٧٤ - سورةَ النساّء آیت 125: وَمَنْ أَحْسَنُ دِينًا مِمَّنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ وَاتَّبَعَ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا ۗ وَاتَّخَذَ اللَّهُ إِبْرَاهِيمَ خَلِيلًا
اُس شخص سے بہتر اور کس کا طریق زندگی ہوسکتا ہے -- جس نے اللہ کے آگے سر تسلیم خم کر دیا -- اور اپنا رویہ نیک رکھا -- اور یکسو ہو کر ابراہیمؑ کے طریقے کی پیروی کی -- اُس ابراہیمؑ کے طریقے کی جسے اللہ نے اپنا دوست بنا لیا تھا =

٧٥ - سورةَ النساّء آیت 135: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ بِالْقِسْطِ شُهَدَاءَ لِلَّهِ وَلَوْ عَلَىٰ أَنْفُسِكُمْ أَوِ الْوَالِدَيْنِ وَالْأَقْرَبِينَ ۚ إِنْ يَكُنْ غَنِيًّا أَوْ فَقِيرًا فَاللَّهُ أَوْلَىٰ بِهِمَا ۖ فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَىٰ أَنْ تَعْدِلُوا ۚ وَإِنْ تَلْوُوا أَوْ تُعْرِضُوا فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرًا
اے ایمان والو! مضبوطی کے ساتھ انصاف کے علمبردار ہو جاؤ -- اور محض اللہ کے لئے گواہی دینے والے بنو -- خواہ تمہیں اپنے یا والدین کے اور اپنے قریبی رشتہ داروں کے خلاف ہی گواہی دینا پڑے -- وہ (جس کے خلاف گواہی دی جا رہی ہے) چاہے امیر ہو چاہے فقیر ہو -- بہرحال اللہ ان دونوں کا تم سے زیادہ خیرخواہ ہے -- پس اس طرح خواہش نفس کی پیروی نہ کرو کہ حق سے ہٹ جاؤ -- اور اگر تم نے ہیرپھیر کیا -- یا (حق سے) منہ موڑا تو بے شک جو کہ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔

٧٦ - سورةَ النساّء آیت 136: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَىٰ رَسُولِهِ وَالْكِتَابِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ ۚ وَمَنْ يَكْفُرْ بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَالًا بَعِيدًا -
اے ایمان والو! تم اللہ پر -- اور اس کے رسول پر -- اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول (آخرالزماں) پر نازل فرمائی ہے -- اور اس کتاب پر جو اس نے (اس سے) پہلے اتاری تھی ایمان لاؤ -- اور جو کوئی اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور اس کے رسولوں کا اور آخرت کے دن کا انکار کرے تو بیشک وہ دور دراز کی گمراہی میں بھٹک گیا=

٧٧ - سورةَ النساّء آیت 148 - 149 : لَا يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ ۚ وَكَانَ اللَّهُ سَمِيعًا عَلِيمًا - إِنْ تُبْدُوا خَيْرًا أَوْ تُخْفُوهُ أَوْ تَعْفُوا عَنْ سُوءٍ فَإِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوًّا قَدِيرًا -
اللہ اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ کوئی کسی کو علانیہ برا کہے مگر وہ جو مظلوم ہو -- اور اللہ (سب کچھ) سنتا (اور) جانتا ہے - (مظلوم ہونے کی صورت میں اگر چہ تم پر بد گوئی کا حق ہے) لیکن اگر -- تم ظاہر و باطن میں بھلائی ہی کیے جاؤ -- یا کم از کم برائی سے در گزر کرو -- تو بیشک اﷲ بڑا معاف فرمانے والا بڑی قدرت والا ہے=

٧٨ - سورةَ النساّء آیت 162: لَٰكِنِ الرَّاسِخُونَ فِي الْعِلْمِ مِنْهُمْ وَالْمُؤْمِنُونَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ ۚ وَالْمُقِيمِينَ الصَّلَاةَ ۚ وَالْمُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَالْمُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أُولَٰئِكَ سَنُؤْتِيهِمْ أَجْرًا عَظِيمًا -
ہاں جو اُن میں علم کے پکے اور ایمان والے ہیں -- وہ ایمان لاتے ہیں اس پر جو اے محبوب تمہاری طرف اُترا -- اور جو تم سے پہلے اُترا -- اور نماز قائم رکھنے والے -- اور زکوٰة دینے والے -- اور اللہ اور قیامت پر ایمان لانے والے -- ایسوں کو عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے =

(5)سورة المائدة
٧٩ - سورة المائدة آیت 1: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ ۚ أُحِلَّتْ لَكُمْ بَهِيمَةُ الْأَنْعَامِ إِلَّا مَا يُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ غَيْرَ مُحِلِّي الصَّيْدِ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ ۗ إِنَّ اللَّهَ يَحْكُمُ مَا يُرِيدُ -
اے ایمان والو! عہدوں کوپورا کرو تمہارے لیے چوپائے مویشی حلال ہیں سوائے ان کے جو تمہیں آگے (آیت نمبر3 میں) سنائے جائیں گے مگر شکار کو احرام کی حالت میں حلال نہ جانو الله جو چاہے حکم دیتا ہے =

٨٠ - سورة المائدة آیت 2(جزء): ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ -
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو -- اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو -- اور الله سے ڈرتے رہو -- کچھ شک نہیں کہ الله کا عذاب سخت ہے =

٨١ - سورة المائدة آیت 6: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَى الْمَرَافِقِ وَامْسَحُوا بِرُءُوسِكُمْ وَأَرْجُلَكُمْ إِلَى الْكَعْبَيْنِ ۚ وَإِنْ كُنْتُمْ جُنُبًا فَاطَّهَّرُوا ۚ وَإِنْ كُنْتُمْ مَرْضَىٰ أَوْ عَلَىٰ سَفَرٍ أَوْ جَاءَ أَحَدٌ مِنْكُمْ مِنَ الْغَائِطِ أَوْ لَامَسْتُمُ النِّسَاءَ فَلَمْ تَجِدُوا مَاءً فَتَيَمَّمُوا صَعِيدًا طَيِّبًا فَامْسَحُوا بِوُجُوهِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ مِنْهُ ۚ مَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيَجْعَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ حَرَجٍ وَلَٰكِنْ يُرِيدُ لِيُطَهِّرَكُمْ وَلِيُتِمَّ نِعْمَتَهُ عَلَيْكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ -
مومنو! جب تم نماز پڑھنے کا قصد کیا کرو تم -- منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لیا کرو -- اور سر کا مسح کر لیا کرو -- اور ٹخنوں تک پاؤں (دھو لیا کرو) -- اور اگر نہانے کی حاجت ہو تو (نہا کر) پاک ہو جایا کرو -- اور اگر بیمار ہو یا سفر میں ہو یا کوئی تم میں سے بیت الخلا سے ہو کر آیا ہو -- یا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو -- اور تمہیں پانی نہ مل سکے -- تو پاک مٹی لو اور اس سے منہ اور ہاتھوں کا مسح (یعنی تیمم) کر لو -- خدا تم پر کسی طرح کی تنگی نہیں کرنا چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کرے تاکہ تم شکر کرو =

٨٢ - سورة المائدة آیت 8: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا قَوَّامِينَ لِلَّهِ شُهَدَاءَ بِالْقِسْطِ ۖ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَآنُ قَوْمٍ عَلَىٰ أَلَّا تَعْدِلُوا ۚ اعْدِلُوا هُوَ أَقْرَبُ لِلتَّقْوَىٰ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ -
اے ایمان والوں! الله کے لیے انصاف کی گواہی دینے کے لیے کھڑے ہو جایا کرو -- اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو -- انصاف کیا کرو کہ یہی پرہیزگاری کی بات ہے -- اور الله سے ڈرتے رہو -- کچھ شک نہیں کہ الله تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے =

٨٣ - سورة المائدة آیت (جزء)11: ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ -
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور مومنو کو الله ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے =

٨٤ - سورة المائدة آیت 32: مِنْ أَجْلِ ذَٰلِكَ كَتَبْنَا عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ أَنَّهُ مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِي الْأَرْضِ فَكَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيعًا وَمَنْ أَحْيَاهَا فَكَأَنَّمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا ۚ وَلَقَدْ جَاءَتْهُمْ رُسُلُنَا بِالْبَيِّنَاتِ ثُمَّ إِنَّ كَثِيرًا مِنْهُمْ بَعْدَ ذَٰلِكَ فِي الْأَرْضِ لَمُسْرِفُونَ -
اس سبب سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھا کہ جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا -- اورجس نے کسی کو زندگی بخشی اس نے گویا تمام انسانوں کی زندگی بخشی ۔۔ اورہمارے رسولوں ان کے پاس کھلے حکم لا چکے ہیں پھر بھی ان میں سے بہت لوگ زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہیں =
(جاری ہے)

اطہر علی وسیم
About the Author: اطہر علی وسیم Read More Articles by اطہر علی وسیم: 53 Articles with 56752 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.