کیا کبھی آپ نے بارش میں شیروں کو بھیگتے ہوئے دیکھا ہے؟
یا پھر مگرمچھ کو سبز کچھوے کے ساتھ جنگ لڑتے ہوئے دیکھا ہو؟ اگر نہیں تو
آج آپ ان منفرد لمحات کے مناظر کے ساتھ ساتھ مزید شاندار اور خوبصورت مناظر
کی تصاویر بھی ہمارے اس آرٹیکل میں دیکھ سکیں گے- یہ تصاویر اس سال کے
وائلڈ لائف فوٹوگرافر آف دی ائیر کے ایوارڈ کے لیے کھینچی گئی ہیں- اس
مقابلے میں پیشہ وارانہ اور غیر پیشہ وارانہ فوٹو گرافر حصہ لیتے ہیں۔
مقابلے میں سراہی جانے والی اور بہترین تصاویر کو لندن کے نیشنل ہسٹری
میوزیم میں اکتوبر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
|
|
اس تصویر کے لیے ڈیانا ریبمین کو جیرالڈ ڈيوریل ایوارڈ کی درجہ بندی میں
سراہا گیا۔ یہ ایوارڈ جانوروں کی ایسی نسل کے موضوع کو اجاگر کرنے پر دیا
جاتا ہے جن کی نسل کو خطرہ ہو۔ روانڈا کے والكینونیشنل پارک میں لی گئی یہ
تصویر پہاڑی گوریلے اور اس کے جڑواں بچوں کی ہے۔
|
|
ڈگلس سیفرٹ نے یہ تصویر مصر کی خلیج مارسا عالم میں کھینچی۔ انہوں نے یہ
تصویر اس وقت کھینچی جب بہت سے تیراک ڈگونگ (سمندری بھینسا) کو دیکھنے کے
لیے اس کے قریب آگئے تھے۔
|
|
مائیکل نکولس نے افریقہ کے علاقے سیرنگیٹی میں پائے جانے والے ان شیروں کی
تصویریں لینے میں کئی مہینے گزارے۔ یہ شیر وہاں ان کی گاڑی کی موجودگی کے
عادی ہوگئے تھے اور اس کے قریب آ کر بیٹھ جایا کرتے تھے اس لیے انہوں نے
ایک عام لینز اور قدرتی روشنی کی مدد سے یہ تصویر لی۔ اس تصویر کے بارے میں
نکولس کہتے ہیں کہ: ’ان شیروں کو دیکھ کر تو لگتا ہے کہ یہ بارش سے خوش
نہیں لیکن ایسا ہے نہیں۔ جب پانی کی کمی ہوتی ہے تو شیروں کا یہ جوڑا اپنے
اور ایک دوسرے پر سے پانی کے قطرے چاٹتے دکھائی دیتے ہیں۔‘
|
|
لكاس بوژیسکی کا تعلق پولینڈ کے شہر وارسا سے ہے جہاں بہار کے موسم کے شروع
میں اس تالاب میں مینڈکوں کی بہت سی قسمیں نظر آتی ہیں۔ وہ کہتے ہیں ’میں
ان کو ایک نئے طریقے سے تصویر بند کرنا چاہتا تھا‘۔ انہوں نے سورج کے ڈھلنے
کا انتظار کیا اور ٹیلی فوٹو لینز کے مدد سے یہ تصویر کھینچی۔
|
|
والٹر برنارڈیسكي کی اس تصویر کو خشکی پر رہنے والے جانوروں کے برتاؤ کی
درجہ بندی میں سراہا گیا۔ ہر سال جولائی سے ستمبر کے درمیان لاکھوں سامن
مچھلیاں بحرالکاہل سے منسلک دریاؤں سے روس کی كرلي جھیل کا رخ کرتی ہیں۔
اتنی بڑی تعداد میں ان کی جھیل میں آمد آس پاس کے جنگل میں موجود ریچھوں کی
توجہ حاصل کرتی ہے اور وہ ان کا شکار کرتے ہیں۔
|
|
کوسٹا ریکا کے ساحل پر واقع كوركوواڈو نیشنل پارک تک صرف کشتی یا پھر جہاز
کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔ میکسیکو کے فوٹو گرافر الیجیدرو پریٹو نے
خطرناک بُل شارک کو تصویر بند کرنے کے لیے ان کی تلاش شروع کی۔ لیکن یہاں
انہوں نے سمندر میں سے ایک مگرمچھ نکلتے دیکھا جس کے منہ میں ایک کچھوا تھا
جو خود کو چھڑانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پریٹو اس منظر کی صرف ایک ہی تصویر
لے پائے تھے کہ مگرمچھ اپنے شکار سمیت واپس پانی کے اندر چلا گیا۔
|
|
ہر سال سولون ژنکل سرد موسم کے ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں جب بہت سے
مینڈک تالاب میں نظر آنا شروع ہوتے ہیں۔ اس مرتبہ وہ مغربی جرمنی کے علاقے
سولِنگ گئے اور وہاں یہ تصویر کھینچی۔
|
|
شمالی بھارت کا علاقہ ورانسی پرانے شہروں میں سے ایک ہے جہاں انسانوں کے
ساتھ ساتھ بندر بھی آباد ہیں جس کی ایک مثال آپ مارکوس سوبرال کی اس تصویر
میں دیکھ سکتے ہیں۔
|
|
فوٹو گرافر اگوراستوس پاپاسانيس کی اس تصویر کو تخلیقی وژن کی درجہ بندی
میں سراہا گیا۔ انہوں نے یونان کے علاقے گریوانا کے جنگل میں ان چھتوں کو
موضوع بنایا۔
|
|
پندرہ سے سترہ سال کی عمر کی درجہ بندی میں ایٹینے فرانسی کی تصویر کو
سراہا گیا۔ انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے ایک گاؤں میں اس چھوٹے سے چوہے کی تصویر
اس وقت لی جب وہ اناج كترنے کی کوشش کر رہا تھا۔
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|