لاہورمیں پولیس کا کردار،شہریوں کا براحال

لاہورشہر میں بھتہ خوری کے اکا دکا واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہوچوہدری شفیق احمد نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار حمید کو بھتہ خوروں کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ہدایات دیں۔جس پر انوسٹی گیشن، سی آئی اے اور آپریشنز ونگ کی پولیس ٹیمیں دن رات مصروف عمل ہیں ایس پی سی آئی محمد عمر ورک کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی ا ے سٹی خالد ابو بکر اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے منسٹربھتہ خور گینگ کے سرغنہ وقاص عرف منسٹر اور اس کے دو ساتھیوں محسن عرف چھانگا اور عبدالرحمن عرف ہیرا کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکو حضرات توحساب روایت ہر وقت سخت نوٹس لیے ہوئے ہوتے ہیں ۔بتایاجاتاہے کہ سیلولر کمپنی موبی لنک کے سیلز آفیسر عبدالرحمان رامے مقامی ایزی لوڈ شاپ سے کیش وصول کررہے تھے کہ اچانک تین ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور عبدالرحمان رامے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر اسکے قبضہ سے چار لاکھ ستائیس ہزار روپے نقدی چھین لی اور سرعام ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ لاہور روڈ پر تھانہ چوہنگ کالونی کے قریب ڈاکووں نے کار سوار اسد قیوم کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو تقریباً تین لاکھ روپے کی رقم اور دو موبائل فونز چھین کر لے گئے لاہور روڈ پر نالہ برساتی کے قریب ڈاکووں نے شہباز احمد سے موٹرسائیکل اور نو ہزار روپے چھین لئے، لوہاری گیٹ کے علاقہ میں جمیل کے سٹور میں دو ڈاکووں نے گھس کر 30لاکھ مالیت کے موبائل فونز، پرائز بانڈ اور قیمتی گھڑیاں سمیت نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ باغبانپورہ میں امجد کے گھر گھس کر ڈاکووں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 12 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں۔ ٹاون شپ کے علاقہ عاشق سٹریٹ کے رہائشی حارث فاروقی کے گھر تین ڈاکوگھس آئے اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 10لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس اے کے رہائشی عامر حسین کے گھر سے چار ڈاکووں نے 9لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ شفیق آباد میں ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر آصف اور اس کے بیٹوں سے 14لاکھ مالیت کے چیک و نقدی چھین لی جبکہ جوہر ٹاون میں ڈاکٹر عارف کی کار، گارڈن ٹاون میں ناصر مجید سے 8لاکھ کی نقدی، ستوکتلہ کے علاقہ میں دیبا اقراء اور اس کی بیٹی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات اور موبائل فونز ، مناواں میں کاشف اعجاز کے اہل خانہ سے 5لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل فونز ستوکتلہ کے ہی علاقہ میں ایوب سے 4 لاکھ کی نقدی لوٹ لی، راوی روڈ کے علاقہ کریم پارک میں عطا رحمان سے 3 لاکھ کی نقدی لوٹ لی گئی۔ جوہر ٹاون کے علاقہ او ہو چوک سے ڈاکو اشرف نامی شخص کی بیوی سے 2 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ سول لائن میں روبی سے 3لاکھ ، ستو کتلہ میں عارف کی فیملی سے 2لاکھ 60ہزار ،گلشن راوی کے علاقہ سے مجاہد کے سٹور سے 3لاکھ مالیت کا سامان نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ باغبانپورہ میں آصف سے 2لاکھ 23ہزار مالیت کی نقدی، لیاقت آباد میں طاہر علی سے 2لاکھ 15ہزار، جوہر ٹاون میں آصف کی فیملی سے 2لاکھ کی نقدی، زیورات اور موبائل باغبانپورہ کے علاقہ سے رفیق سے 2لاکھ کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ شفیق آباد کے علاقہ سے آصف نامی شخص سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 1لاکھ کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔گرین ٹاون کے علاقہ سے ڈاکووں نے سجاد کو 1لاکھ روپے سے زائد کی انگوٹھی اور نقدی سے محروم کر دیا، نواں کوٹ کے علاقہ سے آصف کی دکان سے 1لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نواب ٹاون میں احمد سے 1لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی گئی۔ گارڈن ٹاون کے علاقہ سے ناصر سے 1لاکھ ، نواں کوٹ میں عظیم سے 1لاکھ 15ہزار ، گرین ٹاون میں سجاد ملک کی بہن سے 1لاکھ، نواں کوٹ میں عثمان سے 1لاکھ، باغبانپورہ میں رفیق سے 70ہزار کی نقدی و موبائل، نصیر آباد میں عمیر سے50ہزار، دو موبائل فونز،گلشن راوی میں زاہد سے 40ہزار کی نقدی اور موبائل، لاری اڈہ میں عطا سے 30ہزار کی نقدی اور موبائل چھین لئے گئے۔ ستوکتلہ میں واجد ،ٹاون شپ میں اسد، نواب ٹاون میں ارباب ،شمالی چھاونی میں اشفاق اور قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے ناصر کی موٹر سائیکلیں جبکہ سبزہ زار میں حسن، بھاٹی گیٹ میں عمران، انارکلی میں نوید کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مصری شاہ کے علاقہ دو موریہ پل کے قریب مصری شاہ تیزاب احاطے کے رہائشی ایڈووکیٹ سید ارشد علی شاہ فیروزوالا کچہری سے گاڑی پر اپنے گھر واپس آ رہے تھے کہ دو موریہ پل کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ارشد علی شاہ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا کر مقتول کے ورثا کو اطلاع کر دی۔

یہ تمام واقعات لاہور میں ایک دن میں ہوئے ہیں ۔شہری کہتے ہیں کہ افسوس درجنوں سرکاری ڈاکوایسے بھی ہیں۔جوکروڑوں روپے کروزانہ کماتے ہیں لیکن کسی کوخبرنہیں ہوتی۔کچھ شہریوں کاخیال ہے کہ ڈاکواور پولیس کی کارووائی میں فرق صرف یہ ہے کہ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوجاتے ہیں۔اور پولیس جھوٹ مقدمات کی دھمکیاں دیتے ہوئے چلے جاتے ہیں۔ چند بااثرپولیس ملازم کے ایسے کردار سے جہاں محکمے بدنامی ہورہی ہے وہاں شہریوں کو شدید پر یشان کا سامناہے۔
Ghulam Murtaza Bajwa
About the Author: Ghulam Murtaza Bajwa Read More Articles by Ghulam Murtaza Bajwa: 33 Articles with 19039 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.