دنیا کے پسندیدہ ترین شہر

بات اگر لوگوں کے مشاغل اور دلچسپیوں کے اعتبار سے پسند اور نا پسند جانے کی ہو تو بہت کم ہی لوگوں کی پسند ایک دوسرے سے ہم آہنگ دکھائی دیتی ہے۔ لیکن، کاروبار، سیاحت اور رہائش کے حوالے سے دنیا کے پسندیدہ شہر کا انتخاب کرنے میں اکثریت کی رائے لندن اور نیویارک جیسے پرہجوم شہر کو اپنی پہلی پسند بنانے پر متفق نظر آتی ہے۔

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق یہ محض ایک اندازے کا معاملہ نہیں، بلکہ ایک عالمی سروے رپورٹ کے اعدا و شمار کا نتیجہ ہے۔
 

image


'اپسوس موری'سروے رپورٹ میں دنیا کے پسندیدہ شہروں کی فہرست میں صرف نیویارک وہ واحد شہر ہے جس نے لندن کو مات دی ہے، یعنی لندن دنیا کا دوسرا فیورٹ شہر قرار پایا ہے۔

یورپین سروے پول میں شامل 24 ممالک کی فہرست میں لندن کو یورپ کا پسندیدہ شہر قرار دیا گیا ہے۔

حالیہ عالمی سروے میں دنیا بھر سے 48 ممالک کے شہریوں نے حصہ لیا۔ سروے کے نتیجے کے مطابق، دنیا بھر کے شہریوں کی اکثریتی رائے سے لندن اور نیویارک سروے کے سبھی زمروں میں دنیا کے پہلے پانچ پسندیدہ شہروں میں جگہ بنا پائے۔

دنیا کے پسندیدہ شہروں کے زمرے میں نیویارک پہلے اور لندن دوسرے نمبر پر رہے.رہائش کے اعتبار سے پسندیدہ شہروں کے زمرے میں لندن کا نمبر تیسرا رہا، بزنس اور سرمایہ کاری کے لحاظ سے پسندیدہ شہروں کے زمرے میں لندن کا نام پانچواں رہا وہیں سیاحت کے لیے لندن کو چوتھے پائیدان پر رکھا گیا۔

 

image

نیویارک کو سروے کے سبھی زمروں میں پسندیدہ شہر قرار دیا گیا جبکہ، زیورچ رہائش کے اعتبار سے دنیا کا پہلا پسندیدہ شہر رہا اسی طرح پیرس کو سیاحت کے لیے دنیا کا سب سے پسندیدہ شہر بتایا گیا ہے۔

اپسوس موری کے چیف ایگزیکٹیو پین پیچ نے سروے کے نتائج پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ،''دنیا بھر کے شہریوں نے لندن اور برطانیہ کے حق میں اعتماد کا ووٹ ڈالا ہے جو نہ صرف لندن بلکہ ملکی معیشت کے فروغ کےلیے ایک خوش آئند اور مثبت اشارہ ہے''
YOU MAY ALSO LIKE:

New York ranks as the world's favorite city, beating out the likes of London, Paris, Sydney and everywhere else, according to a new poll from Ipsos MORI, which surveyed more than 18,000 people in 24 countries. New York was followed by London at No. 2 and Paris at No. 3, with Abu Dhabi and Sydney rounding out the top five, the poll said.