اروی کھانا کتنا فائدے مند؟

اروی موسم برسات کی مشہور عام ترکاری ہے جو آلو اور کچالو کی طرح زیر زمین پیدا ہوتی ہے۔ وزن کے لحاظ سے اسکے ٹکڑے 2 گرام سے 50 گرام تک ہوتے ہیں۔ کچالو اسی کی قسم سے ہے۔ اسکے پتے بڑے بڑے‘ چکنے اور سبز رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ اروی کو بطور سالن تنہا یا گوشت کے ہمراہ سبز مرچ‘ ٹماٹر اور لیموں ڈال کر پکایا جاتا ہے اس سے اس کا ذائقہ بہت اچھا ہوجاتا ہے۔

اروی میں الزوجت (لیسدار مادہ) بہت پایا جاتا ہے۔ اسلئے مناسب ہوتا ہے کہ اروی پکانے سے پہلے چھیل کر کاٹ لیں اور اس پر ہلکا نمک چھڑک دیں اور دس پندرہ منٹ دھوپ میں رکھیں۔ بعد میں پانی سے دھو کر حسب ذائقہ مرچ مصالحہ ڈال کر پکائیں۔ اگر اس میں لیموں کا پانی بھی ڈال دیں تو ذائقہ نہایت عمدہ ہوجاتا ہے۔
 

image


اروی کا چھلکا بھورے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ کاٹنے سے اندر سے مغز سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ اسکا ذائقہ پھیکا اور خراش دار ہوتا ہے اور اس سے نکلنے والے لعاب میں چپک بہت ہوتی ہے جو ہاتھوں کو چپکا کردیتا ہے۔

اس میں کافی مقدار میں لزوجت یعنی لیسدار مادہ پایا جاتا ہے جس کی بنا پر بار بار اٹھنے والی خشک کھانسی جو گرمی کے سبب سے ہو دور ہوجاتی ہے۔ نرخرہ کی خرخراہٹ اور سینہ کی خشکی میں بھی یہ مفید ہے جبکہ آنتوں کی خراش میں اس کا لعاب بہت ہی نافع ہے۔

اروی میں پائی جانے والی تمام خصوصیات سے استفادہ حاصل کرنے اور اس کے ضرر سے محفوظ رہنے کیلئے ضروری ہے کہ اسکا اعتدال کے ساتھ استعمال کیا جائے اور اصلاح کیلئے اس میں قرفہ (دار چینی)‘ لونگ اور لیموں کو شامل کرلیا جائے جس سے ترکاری کا ذائقہ بھی بہتر ہوجاتا ہے اور اس سے فائدہ بھی زیادہ حاصل ہوتا ہے۔

اس کا اعتدال کے ساتھ استعمال مسمن بدن ہے اور جسم کو طاقتور بناتا ہے۔ خون کو گاڑھا اور مسدد کرتی ہے۔ بلغم پیدا کرتی ہے اسی لیے وجع المفاصل اور نقرس میں مفید ہے۔ ضعف ہاضمہ‘ ورم معدہ‘ ورم فم معدہ‘ بلغمی کھانسی اور دمہ کے مریضوں کی تکلیف میں اروی کے استعمال سے اضافہ ہوجاتا ہے۔
 

image

اروی کا چھلکا جس کو بے کار اور ناکارہ سمجھ کر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر پر پھینک دیا جاتا ہے اگر اس کو خشک کرلیا جائے اور باریک پیس کر 5 گرام کی مقدار میں صبح و شام استعمال کیا جائے تو اسہال میں مفید ہے۔

اگر چوٹ لگ کر سوزش ہوجائے تو اروی کے چھلکوں کا سفوف شہد میں ملا کر لیپ کرنے سے سوزش اور چوٹ کر آرام آجاتا ہے۔ اس کے چھلکے زخموں پر چھڑکنے سے زخم بھر جاتے ہیں چھلکوں کا سفوف شہد یا بالائی میں ملا کر زبان اور ہونٹوں پر لگانے سے منہ کے چھالے ختم ہوجاتے ہیں۔

اروی بھوک کو بڑھاتی ہے اس کے استعمال سے دودھ پلانے والی عورتوں کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے۔ کمزور جسم والوں کیلئے اروی لاجواب ہے۔

اروی بلڈپریشر کو ختم کرتی ہے٬ خونی بواسیر والوں کو اس کے استعمال سے خون میں کمی ہوجاتی ہے۔ جلد کی خشکی اور شکنیں دور کرتی ہے۔ پیشاب کے امراض میں انتہائی نافع ہے۔
 

image

جلدی امراض مثلاً خارش اور داد میں اروی کو اندرونی اور بیرونی طور پر استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ اگر کسی زخم سے خون بہہ رہا ہو تو اروی کے پتوں کا رس نکال کر پلانے اور متاثرہ جگہ پر لگانے سے خون بند ہوجاتا ہے۔

بعض اوقات زیر جلد گلٹیاں اور گانٹھیں ہوجاتی ہیں۔ ان گلٹیوں کو گھلانے کے لئے اروی بہت مفید ہے۔ اروی کے پتے اور ڈنڈیاں لے کر ان کا رس نکال لیں۔ اس میں قدرے نمک ملا کر گلٹیوں والی جگہ پر لیپ کریں۔ چند بار کے استعمال سے گلٹیاں گھل جائیں گی۔

بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے اور نئے بال اگانے کے لئے اروی کے پتوں کا استعمال بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اروی کے پتوں کا رس بالوں میں لگانے سے بال گرنے بند ہوجاتے ہیں اور نئے بال اگنے لگتے ہیں۔

بھڑ یا اس قسم کا کوئی کیڑا کاٹ لے تو جلد میں بڑی تکلیف ہوتی ہے اور سوزش بھی ہوجاتی ہے اگر کاٹی ہوئی جگہ پر اروی کا رس لگا دیا جائے تو فوراً زہرا اتر جاتا ہے اور تکلیف ختم ہوجاتی ہے۔
 
Disclaimer: Please consult your health physician regarding any treatment of health issues. Information here is provided only for general health education.

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Taro is a root vegetable that is eaten in many different cultures around the world and has a rich history, with many possible recipes. The leaves of the taro plant are also used as a vegetable. Taro root is easily digestible and the leaves are a good source of vitamins A and C.