دنیا کی انتہائی عجیب و غریب چھپکلیاں

پوری دنیا میں چھپکلیوں کی 5600 اقسام پائی جاتی ہیں اور یہ مخلوق ہر براعظم میں موجود ہے- ان چھپکلیوں کی بعض اقسام انتہائی منفرد اور عجیب و غریب خصوصیات کی حامل ہیں جبکہ بعض انتہائی خوفناک ہیں- آج ہم آپ کو دنیا کی سب سے زیادہ عجیب و غریب اور خوفناک چھپکلیوں کے بارے میں بتائیں گے-
 

image
عام طور پر اس چھپکلی کو toad-headed agama کے نام سے جانا جاتا ہے- ان چھپکلیوں میں اپنا رنگ تبدیل کرنے کی بہترین صلاحیت موجود ہوتی ہے- ان کا جسم انتہائی چوڑا٬ مضبوط اور چپٹا ہوتا ہے-
 
image
اس چھپکلی کو Brookesia Minima کہا جاتا ہے- یہ اپنے آپ کو مختلف رنگوں میں ڈھال سکتی ہیں جن میں سبز٬ بھورا اور براؤن رنگ بھی شامل ہیں- ان کا جسم دھاری دار ہوتا ہے اور ان چھوٹا سائز ان کو عجیب و غریب بناتا ہے- ان کا جسم 5 ملی میٹر سے لے کر 28 ملی میٹر تک ہوتا ہے-
 
image
Phrynosoma چھپکلی کو سنگ چھپکلی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے- خوفناک دکھائی دینے والی اس چھپکلی کی زیادہ تر غذا چیونٹیاں ہوتی ہیں اور یہ دوسری چھپکلیوں کی نسبت ایک لمبے عرصے تک سرگرم رہتی ہیں- اس جسم پر موجود کانٹے انتہائی تیز ہوتے ہیں-
 
image
Moloch Horridus نامی اس چھپکلی کو Thorny Devil بھی کہا جاتا ہے- اس کے پورے جسم پر مخروط کانٹے موجود ہوتے ہیں- اگرچہ یہ چھپکلی اپنے کانٹوں کی وجہ سے بہت خوفناک نظر آتی ہے لیکن حقیقت میں یہ کوئی نقصان نہیں پہنچاتی- یہ چھپکلی اپنی دم اٹھا کر چلتی ہے-
 
image
اس چھپکلی کو Hydrosaurus Pustulatus کہا جاتا ہے- اس عجیب و غریب چھپکلی کی لمبائی ایک میٹر تک ہوتی ہے اور یہی چیز اسے دوسروں سے منفرد بناتی ہے- یہ چھپکلی بہترین تیراک بھی ہے جبکہ اس کی انگلیاں چپٹی ہوتی ہیں اور یہی اس تیرنے میں مدد بھی دیتی ہیں-
 
image
Amblyrhynchuscristatus نامی اس چھپکلی کا تعلق سمندری iguanas کی نسل سے ہے- یہ چھپکلی Galapagos جزائر میں پائی جاتی ہے- اس کی جسمانی خصوصیات کے ساتھ اس طرز زندگی بھی اسے عجیب و غریب کی فہرست میں لاکھڑا کرتا ہے- یہ اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ پانی غذا کی تلاش میں گزارتی ہیں-
 
image
Flying geckos ایک جنگلی چھپکلی ہے جو کہ اپنے چھوٹے جسم اور منفرد صلاحیتوں کی وجہ سے مشہور ہے- یہ چھپکلی 6 سے 8 انچ تک لمبی ہوتی ہے اور یہ سائز زبان سے لے کر دم تک کا ہے- اور یہ ہر ماحول میں اپنے آپ کو چھپانا جانتی ہیں-
 
image
Heloderma Suspectum نامی اس چھپکلی کو Gila Monster کے نام سے بھی جانا جاتا ہے- اس چھپکلی کی دم چھوٹی اور موٹی ہوتی ہے جبکہ اس کا جسم گول اور سخت ہوتا ہے- اس چپھکلی کی زبان سیاہ اور کانٹے دار ہوتی ہے- یہ اپنا زیادہ تر وقت زیر زمین بنائے جانے والے بل میں گزارتی ہیں-
 
image
Bipes Biporus ایک کیڑا نما چھپکلی ہے اور اس کا جسم گلابی ہوتا ہے- یہ چھپکلی اپنا زیادہ تر وقت مٹی میں بنائی جانے والی سرنگوں میں گزارتی ہے اور شاذ و نادر ہی زمین سے ابھر کر سامنے آتی ہے- اس چھپکلی کے ہر ایک پاؤں پر 5 انگلیاں پر پائی جاتی ہیں-
 
image
Varanus Komodens کو دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی کے طور پر جانا جاتا ہے- یہ ایک بھاری اور طویل جسم کی مالک ہوتی ہے جبکہ اس کی ٹانگیں لمبی اور اس کے پٹھے انتہائی مضبوط ہوتے ہیں- اس چھپکلی کی زبان کانٹے دار اور پیلے رنگ کی ہوتی ہے-
 


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Lizards are reptiles with more than 5,600 species. These creatures can be found across almost all continents and are characterized by their overall lapping scales—the defining feature of suborder Lacertilia.