منفرد جانور٬ پہلے کبھی دیکھے ہیں؟

دنیا میں جانوروں کی بےشمار اقسام موجود ہیں جن میں سے بیشتر ہمیں اپنے اردگرد دکھائی بھی دیتے ہیں- لیکن کچھ جانور ایسے بھی ہیں جو کہ انتہائی خاص ہیں اور یہ دور دراز علاقوں میں پائے جاتے ہیں- کچھ عرصہ قبل ایسے ہی چند جانوروں کی اقسام کے حوالے سے ہم نے آپ کو بتایا تھا آج کا آرٹیکل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے-
 

Yeti Crab
Yeti Crab کو Kiwaidae ٰکے نام سے بھی جانا جاتا ہے- یہ کیکڑے گہرے سمندر میں پائے جانے والے کیکڑوں کی ایک قسم ہے- اس کے پنجے اور ٹانگیں سفید رنگ کی ہوتی ہیں اور یہی اس خوبصورت بھی بناتی ہیں-

image


Zebra Duiker
یہ افریقہ کے مختلف حصوں اور آئیوری کے ساحلی علاقوں میں پایا جانے والا ایک چھوٹا سا ہرن ہے- اس کی کھال لال بھوری یا پھر سنہری رنگ کی ہوتی ہے اور اس پر زیبرے کی طرح دھاریاں بھی ہوتی جس کی وجہ سے اس کا نام زیبرا رکھا گیا ہے- یہ زیادہ تر پھل اور پتے کھاتے ہیں-

image


The markhor
مارخور کا تعلق جنگلیوں بکریوں کی ایک بڑی نسل سے ہے- یہ جانور شمال مشرقی افغانستان اور پاکستان میں پایا جاتا ہے- مارخور پاکستان کا قومی جانور بھی ہے- غذا چبانے کے دوران مارخور کے منہ سے جھاگ نکلتا ہے جو کہ مقامی جمع کرنے کی کوشش کرتے ہیں- ان افراد کا ماننا ہے کہ اس جھاگ سے سانپ کے کاٹنے سے پیدا ہونے والے زخموں اور زہر کا علاج کیا جاسکتا ہے-

image


Southern Red Muntjac
یہ جنوبی ایشیا میں پایا جانے والا جانور ہے- اس کے بال انتہائی مختصر اور نرم ہوتے ہیں جبکہ ان کا رنگ گدلا یا پھر بھورا ہوتا ہے- یہ گھاس٬ پھل٬ بیج٬ پرندوں کے انڈے اور چھوٹے جانور کھاتے ہیں- لڑائی کے لیے یہ اپنے سینگوں کا استعمال کرتے ہیں اور یہ اپنا دفاع بھی خوب کرنا جانتے ہیں-

image


Snub-Nosed Monkey
چپٹی ناک والا یہ بندر ایشیا کے مختلف حصوں میں پایا جاتا ہے اور اس کا نام بھی اس کی چپٹی ناک کی ہی بدولت ہے- یہ بندر پہاڑی جنگلات میں رہتے ہیں لیکن موسم سرما میں خاصے ویران علاقوں میں منتقل ہوجاتے ہیں- ان کی زندگی کا زیادہ تر حصہ درختوں پر گزرتا ہے-

image


The Patagonian Mara
یہ ایک نسبتاً بڑا چوہا ہے جو کہ ارجنٹینا کے چند حصوں میں پایا جاتا ہے- یہ جانور کسی حد تک خرگوش سے بھی مماثلت رکھتا ہے- اس کے کان خصوصی طور پر لمبے ہوتے ہیں جبکہ اس کی سامنے کی ٹانگیں لمبی اور پچھلی دونوں ٹانگیں قدرے چھوٹی ہوتی ہیں-

image


Naked Mole Rat
یہ مخلوق انسانوں کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ کینسر سے متعلق تحقیق اور تجربات اسی پر کیے جاتے ہیں- یہ عجیب و غریب چوہا 28 سال تک زندہ رہ سکتا ہے- یہ جب تک زندہ رہتے ہیں تب تک مکمل جوان اور صحت مند ہوتے ہیں-

image


The Amazonian Royal Flycatcher
یہ پرندہ زیادہ تر ایمیزون کے جنگلات میں پایا جاتا ہے- اس کی لمبائی تقریبا 7 انچ تک ہوتی ہے جبکہ یہ شاخوں پر بھیٹے اڑنے والے کیڑے یا پھر پھولوں کی پتیاں توڑ کر کھاتے ہیں- ان کے بنائے گئے گھونسلے بھی بڑے ہوتے ہیں جن کی لمبائی بعض اوقات 6 فٹ تک بھی ہوتی ہے- اور یہ گھونسلے پانی کے قریب موجود شاخوں پر بنائے جاتے ہیں-

image


Lamprey
اس مچھلی کا تعلق بغیر جبڑے والی مچھلیوں کی ایک قسم سے ہے- یہ زیادہ تر ساحلی علاقوں یا پھر تازہ پانیوں میں پائی جاتی ہیں- ایک اندازے کے مطابق ان کی تاریخ لاکھوں سال پرانی ہے اور آج تک ان کی جسمانی ساخت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی- یہ خود کو دوسری مچھلیوں سے چمٹا کر ان کا خون چوستی ہیں-

image

The Maned Wolf
یہ بھیڑیا جنوبی امریکہ کے جانوروں میں سب سے بڑا جانور ہے جو کہ ایک بڑی لومڑی سے بھی مشابہت رکھتا ہے- یہ جانور زیادہ کھلی یا پھر نیم کھلی رہائش گاہوں میں پایا جاتا ہے٬ خاص طور پر جنوبی امریکہ میں پائی جانے والے درختوں اور جھاڑیوں میں جن کے ساتھ گھاس بھی ہوتی ہے-

image


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

We’ve all heard about the flying squirrel and vampire bats, but I bet you haven’t heard of Yeti Crab, Zebra Duiker, The markhor and Southern Red Muntjac! Here are ten animals that you probably haven’t heard of!