زلزلہ٬ گوادر کے ساحل پر جزیرہ نمودار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں زلزلے کے بعد ایک پہاڑ نما جزیرہ نمودار ہوا ہے۔

گودار میں صحافی بہرام بلوچ کے مطابق منگل کو زلزلے کے بعد گوادر شہر سے مغرب کی جانب تقریباً دس کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں یہ جزیزہ نمودار ہوا ہے۔
 

image


انہوں نے بتایا کہ یہ جزیرہ پدریز کے ساحل سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر نمودار ہوا ہے اور اس کی اونچائی ایک سو فٹ اور لمبائی دو سو پچاس فٹ کے قریب ہے۔

جزیرہ نمودار ہونے کی خبر کے ساتھ گودار سے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جزیرے کو دیکھنے کے لیے ساحلِ سمندر پر پہنچی۔

مقامی ماہری گیروں کے مطابق اس طرح کا جزیرہ سنہ انیس سو پینتالیس، چھیالیس میں بھی زلزلے کے بعد نمودار ہوا تھا اور تقریباً ایک سال کے بعد غائب ہو گیا تھا اور اس وقت اسے زلزلے کا پہاڑ کہا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ تقریباً ڈیڑھ سال پہلے بھی مٹی کا چھوٹا سا پہاڑ کچھ عرصے کے لیے نمودار ہوا تھا۔

سمندری علوم کے ماہر عبدالرحیم کے مطابق مکران کی ساحلی پٹی میں مڈ والکینو یعنی مٹی کے آتش فشاں موجود ہیں اور جب زلزلے کے بعد میتھین گیس کا دباؤ بڑھتا ہے تو اس طرح کے جزیرے نمودار ہوتے ہیں۔
 

image

پاکستان میں منگل کی سہ پہر کو آنے والے شدید زلزلے سے بلوچستان میں آواران، بیلہ، خاران اور اتھل کے علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

After today’s major earthquake in Balochistan a Small Island appears near Gwadar Port. A Powerful Earthquake hit in Awana Balochistan and in South Western areas of Pakistan Including Karachi. The US Geological Survey said that the earthquake was record 7.8 magnitude.