طبی ماہرین کے مطابق لیموں کا رس صرف فرحت بخش ہی نہیں
بلکہ صحت کے لئے بھی مُفید ہے۔
|
|
اے آر وائی کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق لندن میں کی جانے والی ایک
تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرمیوں میں لیموں پانی نا صرف
فرحت کا احساس دلاتا ہے بلکہ کئی بیماریوں سے نجات دلانے میں بھی اہم کردار
ادا کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق لیموں کا رس دانتوں کے درد کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
مسوڑھوں سے خون رستا ہو تو متاثرہ جگہ پر لیموں کا رس لگانے سے مسوڑھے صحت
مند ہوجاتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ لیموں کا رس پانی میں ملا کر غرارے
کرنے سے گلہ بھی کُھل جاتا ہے۔
|
|
اس کے علاوہ لیموں کا رس بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور جلدی بیماریوں سے
بھی حفاظت کرتا ہے. |