رزق کی بارش:
حضرت سہل بن سعد رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص آپﷺ کی خدمت میں حاضر
ہوا اور فقرو فاقہ و تنگی معاش کی شکایت کی،آپﷺ نے اس شخص سے فرمایا کہ جب
تو اپنے گھر میں داخل ہوا کرے تواس میں کوئی آدمی موجود ہو یا نہ ہو بہر
حال سلام کیا کرو،اس کے بعد میرے اوپر درود بھیجا کرو،اور ایک مرتبہ سورۃ
اخلاص پڑھ لیا کرو ،اس شخص نے عمل درآمد کیا تو اس پر رزق کی بارشیں ہونے
لگی،یہاں تک کہ اپنے پڑوسیوں اور رشتہ داروں پر خوب پیسہ خرچ کرتا تھا۔
ہر بیماری سے شفاء:
جوشخص سوررۃ یٰسین کو لکھے اور پانی پر دم کر کے پی لے اس کے پیٹ میں یہ
سورۃہزار یقین،ہزار برکت اور ہزار رزق داخل کرتی ہے،اس کے باطن سے کینے اور
ہر بیماری دور ہو جائے گی۔
جنۃالفردوس کا رہائشی :
سورۃ الحدید،سورۃ الواقعہ اور سورۃرحمان کی تلاوت کرنے والاشخص زمین اور
آسمان کے عالم ملکوت میں سَاکِن ُالفردوس یعنی جنۃالفردوس کا رہائشی کے نام
سے پکارا جاتا ہے۔
بڑی مصیبت ومشکل کا حل:
جب بھی کوئی بڑی مصیبت پیش آئے تویہ آیت پڑھا کریں ،انتہائی مجرب عمل
ہے،حَسْبُنَا اﷲُ وَنِعْمَ الْوَکِیْل،ترجمہ:ہمیں بس اﷲ تعالیٰ ہی کافی ہیں
اور وہی کارساز ہے۔
آسیب زدہ کا علاج :
حضرت عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ عنہ سے منقول ہے کہ انہوں نے ایک آسیب زدہ کے
کان میں کچھ قرآن مجید پڑھاتو اسکو فوراََ افاقہ ہو گیا،آپﷺ نے ان سے پوچھا
کہ آپ نے کیا پڑھا؟عرض کیا میں نے اَفحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنَا کُمْ
عَبَثَاَ سے سورۃ کے اخیر تک چار آیتیں پڑھی ہیں،اس پر آپﷺ نے فرمایا قسم
ہے اس ذات پاک کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے،اگر یقین وایمان والا
کوئی آدمی یہ آیتیں پہاڑ پر بھی پڑھ لے تو وہ بھی اپنی جگہ سے ہل جائے گا۔ |