گلاب اپنی خوبصورت شکل اور من پسند خوشبو کی وجہ سے
پھولوں کا بادشاہ کہلاتا ہے۔ اس کی کاشت پوری دنیا میں مختلف ناموں سے کی
جاتی ہے۔گلاب کی 100 سے زیادہ انواع (Species) ہیں۔جبکہ رنگوں کے اعتبار سے
بھی یہ سفید، سرخ، سیاہ، صندلی اور کئی رنگوں میں ہوتا ہے۔
اگر آپ کسی کے لیے کسی خاص رنگ کے گلاب کا انتخاب کرتے ہیں تو اس مطلب ہوتا
ہے کہ آپ اس سے کسی مخصوص جذبے کا اظہار کر رہے ہیں- کیونکہ ہر رنگ کا گلاب
ایک علیحدہ مطلب رکھتا ہے- ہم یہاں آپ کی رہنمائی کریں گے کس رنگ کے گلاب
کے ذریعے آپ اپنے کس جذبے کا اظہار کرسکتے ہیں-
|
|
لال گلاب دنیا میں سب سے زیادہ مقبول ہے اور یہ محبت٬ خوبصورتی٬ مبارکباد٬
احترام٬ جوش اور جذبے کے اظہار کے طور پر دیا جاتا ہے-
|
|
سفید گلاب پاکیزگی٬ بےگناہی٬ احترام٬ عاجزی اور خاموشی کے اظہار کے طور پر
دیا جاتا ہے-
|
|
گلابی گلاب کسی کی تعریف٬ حوصلہ افزائی یا پھر کسی کا شکریہ ادا کرنے کے
لیے بطور تحفہ دیا جاتا ہے-
|
|
ہلکے گلابی رنگ کے گلاب کی بھی منفرد خصوصیات ہوتی ہیں٬ یہ گلاب کسی کے
ساتھ ہمدری اور نرمی کے اظہار کے لیے یا پھر تعریف کے طور پر بھی دیا جاتا
ہے-
|
|
پیلے رنگ کا گلاب اس وقت پیش کیا جاتا ہے جب آپ کسی کو دوستی کی پیشکش کریں٬
کسی نئے آغاز کا وعدہ کریں٬کسی کی دوبارہ واپسی پر اسے خوش آمدید کہیں یا
پھر کسی سے خوشی کا اظہار کریں-
|
|
نارنجی رنگ کا گلاب کسی کو بطور تحفہ دینے کا مطلب اس سے جوش و خروش یا پھر
کسی خواہش کا اظہار کرنا ہوتا ہے-
|
|
Peach رنگ کا گلاب کسی کا شکریہ٬ اخلاص٬ تعریف یا پھر کسی ڈیل کے مکمل ہونے
پر خوشی کے اظہار کے طور پر دیا جاتا ہے-
|
|
مرجان رنگ کا گلاب زیادہ تر صرف ایک موقع کے لیے ہوتا ہے یعنی کسی خواہش کے
اظہار کے طور پر دیا جاتا ہے-
|
|
لیونڈر (Lavender) رنگ کا گلاب پہلی نظر میں ہونے والی محبت کے اظہار کے
طور پر دیا جاتا ہے-
|
|
لال پتیوں سے آراستہ پیلا گلاب اس وقت دیا جاتا ہے جب آپ کسی کو دوستی
پیشکش کرتے ہیں یا پھر کسی محبت میں گرفتار ہونے کا اقرار کرتے ہیں-
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|