آواز میں تبدیلی کیوں آتی ہے؟

کیا آپ نے کبھی توجہ دی ہے کہ آپ کے دوستوں کے بولنے کے انداز اور لب و لہجے میں تبدیلی آگئی ہے؟ اگر ایسا ہے تو جان لیں کہ وہ محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ دعویٰ ایک امریکی تحقیق میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق اگر کوئی مرد یا خاتون کسی کی محبت میں گرفتار ہوجائے تو اس کی آواز میں تبدیلی آجاتی ہے-
 

image


پینسلوانیا کے البرائٹ کالج کی تحقیق کے مطابق کسی میں رومانوی دلچسپی محسوس ہو تو اس سے بات کرتے ہوئے خاتون کی آواز بہت مدھم اور سریلی سی ہوجاتی ہے جبکہ اس کے برعکس مردوں کا لہجہ بلند آہنگ ہوجاتا ہے-

تحقیق کے مطابق اس طرح محبت میں گرفتار اپنے محبوب کی آوازوں سے آواز ملانے کی کوشش کرتے ہیں-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

How can you tell if your partner is cheating? It's all in their voice, according to a new study out of Albright College. Researchers found that both men and women alter their voice depending on who they are talking to, and speak in a different tone to lovers than they do to their friends and family.