بیٹے کی پرتعیش شادی٬ افسر برطرف

چین میں سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سرکاری ملازم کو اپنے بیٹے کی پرتعیش شادی کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔ تین روز تک جاری رہنے والی شادی کی تقریب پر دو لاکھ ساٹھ ہزار امریکی ڈالر خرچ کیے گئے۔

مہمانوں کے لیے مہنگی گاڑیوں کا انتطامات کیا گیا اور انہیں تفریحی مقامات کی سیر کرائی گئی۔
 

image


بیجنگ کے مضافات میں ضلع چوینگ کے ایک گاؤں کے نائب سربراہ ما لینژانگ کے مطابق شادی کے زیادہ تر اخراجات دلہن کے خاندان نے برداشت کیے۔

چینی حکومت نے سرکاری اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دولت کی نمائش نہ کریں کیونکہ اس سے عوام کے غصے میں اضافہ ہوتا ہے۔

بیجنگ نیوز کے مطابق شادی کی پرتعیش تقریب گزشتہ اختتام ہفتہ پر قومی تعطیل کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔

تقریب میں مہمانوں کے لیے 210 میزیں سجائی گئی تھیں اور تقریب کا کچھ حصہ ایک کنوینشن سنٹر میں منعقد کیا گیا جہاں بیجنگ اولمپکس 2008 کے کھیل منعقد ہوئے تھے۔

سرکاری خبر رساں ادارے زنہوا نیوز کے مطابق ضلع چوینگ میں نظم و ضبط قائم رکھنے سے متعلق کیمونسٹ پارٹی کی مقامی معائنہ ٹیم نے مسٹر ما کو ان کے عہدے سے برطرف کیا۔

معائنہ ٹیم کو ایسے شواہد نہیں ملے ہیں جن سے ثابت ہو کہ ما لینژانگ نے سرکاری وسائل خرچ کیے ہیں لیکن ٹیم کے خیال میں حد سے زیادہ خرچ کرنے سے ملک میں حکمراں جماعت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق چین میں سرکاری سطح پر بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے اور خاندانی تقریبات جیسا کہ شادی وغیرہ میں تحائف کے نام پر رشوت لی جاتی ہے۔

ما لینژانگ نے زنہوا نیوز کو بتایا کہ انہیں معلوم نہیں کہ شادی کی تقریب پر کتنی رقم خرچ ہوئی کیونکہ زیادہ تر بل دلہن کے خاندان نے برداشت کیے ہیں۔
 

image

بیجنگ نیوز کے مطابق تقریبات منعقد کرنے والی مقامی افراد کے مطابق اس تقریب پر تقریباً 2 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر کا خرچ آیا ہے۔

سرکاری اہلکار کو برطرف کرنے پر چین میں سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ویئبو پر خوب پذیرائی ہوئی ہے۔ اس میں حکومت کی ایسے اقدامات پر حمایت کی گئی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ ایسے اہلکاروں کو دفاتر سے نکال دینا چاہیے۔

دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ کیسے ایک گاؤں کا نائب سربراہ اتنی بڑی رقم خرچ کرنے کا اہل ہو سکتا ہے اور اس کے پیچھے کوئی چکر لازمی ہے۔

پاکستان میں بھی ایسی کئی شادیاں منعقد ہوتی رہتی ہیں لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے٬ کیونکہ ان شادیوں میں خود حکومتی نمائندے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

In the midst of a national crackdown on extravagant spending by Chinese officials in an effort to thwart government corruption, one Beijing official has attracted major media attention for spending 1.6 million yuan, or more than $261,000, on his son’s lavish three-day wedding.