حرکت کرتے حیرت انگیز پُل

یوں تو دنیا میں بہت سے پُل موجود ہیں جو لوگوں کو ایک جانب سے دوسری جانب پہنچنے کے لیے آسانی فراہم کرتے ہیں٬ لیکن دنیا میں چند ایسے حیرت انگیز پُل بھی موجود ہیں جن کی کارکردگی سے انسان متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا- ہم جن پُلوں کا ذکر کر رہے ہیں وہ حرکت کرنے کی صلاحیت رکھنے والے پًل ہیں- ان کی تعمیر کا مقصد ایسے مختلف دریاؤں پر سے لوگوں کا گزر ممکن بنانا ہوتا ہے جس میں کشتیاں اور جہاز بھی گزرتے ہوں- اگرچہ ان ان پُلوں کی تعمیر پر آنے والی لاگت تو انتہائی کم ہوتی ہے لیکن اس فائدے کے ساتھ جو نقصان ہے وہ یہ جہازوں اور کشتیوں کی آمد و رفت کے دوران عوام کے گزرنے کے عمل روکنا پڑتا ہے-
 

Gateshead Millennium Bridge, UK
انگلینڈ میں دریائے Tyne پر تعمیر کیا گیا یہ حرکت کرتا پل صرف پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے ہے- یہ ایک ایوارڈ یافتہ پل ہے جسے Wilkinson Eyre نے ڈیزائن کیا- جب یہ پل کھلتا اور بند ہوتا ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی آنکھ جھپک رہی ہو-

image


Slauerhoffbrug, Netherlands
یہ ایک مکمل خودکار پل ہے جو کہ نیدر لینڈ کے شہر Leeuwarden میں تعمیر کردہ ہے- یہ پل اس وقت انتہائی تیزی اور مؤثر طریقے سے حرکت کرتا ہے جب یہاں سے بحری جہازوں کا گزر ہوتا ہے- اس پل کا رنگ پیلا اور نیلا ہے جو کہ اس شہر کی نمائندگی کرتا ہے-

image


Pont Jacques Chaban-Delmas, France
فرانس کے شہر Bordeaux میں تعمیر کردہ یہ ایک عمودی لفٹ پل ہے جس کا افتتاح 16 مارچ 2013 کو کیا گیا- اس پل کی لمبائی 110 میٹر یعنی 361 فٹ ہے- یہ یورپ کا سب سے لمبا عمودی لفٹ پل ہے- اس کا نام فرانس کے سابق وزیراعظم اور Bordeaux کے سابق مئیر کے ناموں پر اعزاز کے طور پر رکھا گیا ہے-

image


Vizcaya Bridge, Spain
یہ ایک ٹرانسپورٹر پل ہے جو کہ اسپین کے صوبے Biscay میں واقع دو قصبوں Portugalete اور Las Arenas سے منسلک ہے- یہ پل دریائے Ibaizabal پر واقع ہے-

image


Puente de la Mujer, Argentina
یہ ایک گھومنے والا پل ہے جو کہ ارجنٹینا کے علاقے Buenos Aires میں ایک تجارتی ضلع میں تعمیر کیا گیا ہے- اس پل کو کیبل کے ذریعے روکا گیا ہے جبکہ یہ ایک حرکت کرتا پل ہے- یہ پل 90 ڈگری کے زاویے تک گھومنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے بعد یہاں سے بحری جہازوں کا گزر ہوتا ہے- پل کے گھومتے وقت اس کا ایک حصہ معطل ہوتا ہے-

image


River Hull Footbridge, UK
یہ پیدل چلنے والوں کے لیے بنایا گیا پل ہے اور اس کی خاصیت یہ ہے کہ جس دوران یہ پل دریا کے ٹریفک کے لیے کھولا یا بند کیا جارہا ہوتا ہے اس وقت بھی لوگ اس پر موجود ہوتے ہیں- انگلینڈ میں واقع یہ پل یارک شائر میں دریائے Hull پر تعمیر کیا گیا ہے- 16 میٹر قطر کے حامل اس پل کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ صرف 2 منٹ کے مختصر عرصے میں اسے مکمل کھولا یا بند کیا جاسکتا ہے-

image


Hörn Bridge, Germany
یہ ایک فولڈنگ پل ہے جو کہ جرمنی کی ریاست Schleswig-Holstein کے شہر Kiel میں تعمیر کیا گیا ہے- اس پل کا افتتاح 1997 میں کیا گیا اور یہ پل تین حصوں میں کھلتا ہے- اس پل کے ڈیزائنر Gerkan اور مارک ہیں-

image


Foryd Harbour Bridge, UK
یہ پل سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کے لیے تعمیر کیا گیا ہے- یہ پل برطانیہ میں ویلز کے شمال مشرقی ساحل پر واقع ہے- یہ پل اپنے منفرد اسٹرکچر کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے- اور یہ ایک انتہائی متوازن پل ہے جس پر سے لامحدود افراد کا گزر ہوتا ہے-

image


Submersible Bridges at Corinth Canal, Greece
یہ پل یونان کے Peloponnese میں 1881 سے 1893 کے درمیان تعمیر کیا گیا اور اسے اس وقت کی ایک عظیم تکنیکی کامیابی سمجھا جاتا ہے- اس پل کی تعمیر سے اس نہر کی 700 کلومیٹر کے سفر بچت ہوتی ہے- اس کی چوڑائی کم ہونے کی وجہ سے یہاں سے صرف ایسے جہاز گزر سکتے ہیں جن کی چوڑائی 16.5 میٹر تک ہو-

image

El Ferdan Railway Bridge, Egypt
یہ حرکت کرتا پل مصر کے علاقے اسماعلیہ میں سوئیز کنال پر واقع ہے- یہ پل کئی تباہ اور اس کے بعد دوبارہ تعمیر کیا جاچکا ہے اور اس کی حالیہ تعمیر 2001 میں کی گئی ہے- یہ دنیا کا سب سے طویل حرکت کرتا پل ہے٬ جس کی لمبائی 1100 فٹ ہے-

image

   

YOU MAY ALSO LIKE:

A movable bridge is a bridge that moves to allow passage for boats and ships. An advantage of making bridges moveable is the lower cost, due to the absence of high piers and long approaches. The principal disadvantage is that the traffic on the bridge must be halted when it is opened for passage.