پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوائی اڈے کو دنیا کا
چوتھا بدترین ائیرپورٹ کا اعزاز مل گیا ہے- زیادہ افسوس نہ کریں کیونکہ سب
سے بدترین بھی کوئی ہے وہ آگے بتائیں گے- یہ توہین آمیز اعزاز آن لائن
ٹریول ویب سائٹ کے سروے میں اسلام آباد کے حصے میں آیا ہے-
|
|
ائیرپورٹ کے راشی عملے٬ سہولیات٬ ٹرانسپورٹ کی سہولت٬ بدتمیز حکام اور طویل
وقت تک انتظار جیسے عناصر نے اسلام آباد ائیرپورٹ کو اس خطاب کا مستحق
بنایا-
مگر پاکستانیوں کو زیادہ دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ دنیا کا سب
سے بدترین ائیرپورٹ فلپائنی دارالحکومت منیلا میں واقع ہے-
|
|
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر برگامو٬ تیسرے پر کولکتہ٬ چوتھے پر اسلام آباد٬
پانچویں پر پیرس بیاویس٬ چھٹے پر چنئی٬ ساتویں پر فرینکفرٹ٬ آٹھویں تر
ممبئی٬ نویں پر روم اور آخر میں لاس اینجلس ائیرپورٹ کا نمبر ہے-
اس مقابلے میں سنگاپور کا چنگائی ائیرپورٹ دنیا کا سب سے بہترین ہوائی اڈہ
قرار پایا ہے- |