زیرِ زمین لکڑی سے تعمیر کردہ انوکھا گھر

وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ہوئے پُر آسائش گھروں میں رہنے کا خواب کون نہیں دیکھتا لیکن ایک امریکی شخص ایسا بھی ہے جو لگ بھگ دو دہائیوں سے زیِر زمین لکڑی سے قائم کردہ گھر میں رہائش پذیر ہے۔
 

image


جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم لارڈ آف دی رنگز میں دِکھائے جانیوالے بونوں کی انوکھی رہائش گاہ سے مماثلت رکھتا یہ گھر ڈین پرائس نامی اس شخص نے اپنی روزمرہ زندگی میں بڑھتے ہوئے اخراجات سے بچاؤ کیلئے تعمیر کیا تھا۔

ڈین کا کہنا ہے کہ وہ اس انوکھے گھر میں نہایت سکون سے زندگی بسر کررہا ہے جہاں ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیا اس ڈھنگ سے ترتیب دی گئی ہیں کہ یہ جگہ ایک مکمل گھر سے کسی صورت کم معلو م نہیں ہوتی۔
 

image

مختصر سے رقبے پر پھیلے ہوئے اس ماحول دوست گھر میں ایک کچن، کمرہ، واش روم، بک شلفس،الماری اور آتش دان بھی موجود ہے جبکہ مکمل طور پر لکڑی سے بنا یہ گھر پانی اور بجلی کی سہولت سے بھی آراستہ ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Dan Price was once a successful but stressed out family man in Kentucky but left it all behind twenty years ago to live underground in the Oregon woods. He's the Hobbit hole man who walked away from the 9-to-5 life, dug himself a house under a horse pasture and he has never looked back.