پاکستانی شخص نے اپنی معمر والدہ کو اپنے کندھے پر بٹھا
کر حج کروا کر دنیا میں خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے-
سعودی اخبار سبق کی رپورٹ کے مطابق 65 سالہ پاکستانی شخص نے زیادہ عمر ہونے
کے باوجود دوران حج کئی گھنٹے تک اپنی والدہ کو کندھے پر چڑھا کر بیت اﷲ کے
گرد طواف میں ان کی مدد کی-
|
|
ان ماں بیٹے کے قریب ایک سعودی حاجی یہ منظر دیکھ کر رو پڑا اور اس نے جب
پاکستانی شخص کی عمر پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ 65 سال کا ہے اور اس نے
ماں کو کندھے پر چڑھانے کا فیصلہ اس وقت کیا جب اس سے مزید چلا نہیں گیا-
سعودی شخص کے مطابق اس منظر نے میرے دل کو چھو لیا کہ ایک بوڑھا شخص اپنی
عمر کے باوجود کئی گھنٹوں تک اپنی ماں کو کندھے پر چڑھا کر حج کا فریضہ ادا
کرتا ہے-
|