شادی کی پیشکش کا دلچسپ انداز

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک فٹبال کوچ نے کھیل کے میدان میں ایسا ڈراما رچایا کہ منگیتر پریشان جبکہ ساتھی کھلاڑی حیران اور شائقین دنگ رہ گئے-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق قصہ کچھ یوں ہے کہ کھیل معمول کے مطابق جاری تھا کہ کوچ اچانک گھٹنا پکڑ کر لیٹ گیا- چیخ و پکار سن کر ساتھی کھلاڑی پریشان ہوئے تو منگیتر کا رنگ اڑ گیا-
 

image


ساتھیوں نے منگیتر کو تسلی دی لیکن دل کا کیا جائے-

اس سے پہلے کہ منگیتر رونا شروع کردیتی کوچ میاں اچانک اٹھے٬ جیب انگوٹھی نکالی اور شادی کی درخواست پیش کردی- منگیتر پہلے حیران اور پھر پریشان دیکھتی رہی پھر فرط جذبات سے رو پڑی-
 

image

فٹبال کا میدان تالیوں اور شور سے گونج اٹھا- پتا چلا اظہار محبت کا یہ انوکھا انداز سب لوگوں نے مل کر ترتیب دیا تھا-
YOU MAY ALSO LIKE:

Tears of worry turned to tears of joy when a soccer player feigned an injury on the pitch so he could propose to the woman he loves. Fabricio Nazare, of California, fell to his knees while helping coach Fresno Pacific University's women's team and a medical team ran to his attention as he lay rolling around on the floor.