اکثر لوگ مرچوں کو ان کی تیزی اور تیکھے پن کی وجہ سے
پہچانتے ہیں، جو کھانوں میں خوشبو اور ذائقہ پیدا کرنے کے لئے استعمال ہوتی
ہے، لیکن کم ہی لوگ اس چھوٹی سی جڑی بوٹی میں پنہاں ان گنت فوائد سے واقف
ہیں، جو انسانی صحت کے لیے کافی حد تک مفید ہیں۔
مرچ کے طبی فوائد میں وزن کم کرنا ، خون کو ہلکا کرنا ٬دوران خون کی گردش
میں اضافہ کرنا ، نظام انہضام کو بہتر بنانا، امراض قلب، سوجن٬ سر درد٬
جوڑوں کا درد اور اکسیر وغیرہ شامل ہیں۔
مرچ کا تعلق شملہ مرچ کی فیملی Solanacea سے ہے ، جس کا سائنسی نام
Capsicum Annuum ہے۔ جو عام طور پر گرم مرطوب ممالک مثلاً ہندوستان اور
پاکستان میں بکثرت اگائی اور استعمال کی جاتی ہے۔ علاقائی ماحول اور آب و
ہوا کے مطابق مرچیں مختلف اشکال اور سائز پر مشتمل ہوتی ہیں۔
مرچ قدرت کی طرف سے ایک شفا بخش غذا ہے، جو وٹامن k, e , c ,Caroten oids
اور بی کمپلیکس سے بھر پور ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ مرچیں کیلشیم ، پوٹاشیم
اور غذائی فائبر حاصل کرنے کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہیں۔
|
معدے کے لیے:
کھانوں میں ہری مرچوں کا استعمال معدے کے درد گیس اور مروڑ کے لیے انتہائی
مفید ہے۔ آیورودیدک اور چینی ادویات مناسب عملِ انہضام کے لیے مرچ کے
استعمال کی تجویز کرتی ہیں ، کیونکہ یہ معدے سے نکلنے والی رطوبتوں کے بہاؤ
کو بہتر بناتی ہے اور انہیں متحرک کرتی ہے۔ اس کے علاوہ مرچیں ، کھانا ہضم
کرنے اور بھوک بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ قدیم زمانے کے لوگ مرچوں کو
باقاعدہ ادویات کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ |
|
زکام اور گلے کی بیماریوں کے لیے:
نزلہ و زکام میں مرچوں کا استعمال بے حد فائدہ مند ہے ، کیوں کہ مرچوں کی
تیزی اور تیکھا پن ناک اور گلے سے نکلنے والی رطوبتوں کو متحرک کرتا ہے، جس
سے ناک کی سانس لینے والی نالیاں صاف ہوجاتی ہیں اور سانس لینے میں دشواری
کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اکثر لوگ پھپپھڑوں ، ناک یا سینے کی بندش یا جکڑ
جانے کی صورت میں مرچوں کو باقاعدہ طور پر سبزی میں استعمال کرتے ہیں۔
|
|
خون کے بہاؤ کو بہتر بنانا:
جب جسم کا کوئی حصہ بیمار ہوتا ہے تو اس کا دوران خون بھی متاثر ہوتا ہے۔
مرچوں کے باقاعدہ استعمال سے منجمد خون ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کے بہاؤ میں
تیزی آ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مرچوں میں موجود معدنیات جیسا کہ کیلشیم اور
آئرن جو انسانی سیلز اور جسم کے سیال کا اہم حصہ ہوتے ہیں ، وہ دل کی شرح
اور بلڈ پریشر کو بہتر طریقے سے کنٹرول کرتے ہیں۔
|
|
دل کی بیماریوں کے لئے:
تحقیق سے بھی ثابت ہوچکا ہے کہ مرچ کا استعمال مریض کو ہارٹ اٹیک سے بچاتا
ہے ، کیوں کہ مرچیں خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم کر دیتی ہیں۔ مرچوں
کا استعمال جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور اس میں موجود وٹامن
سی سنگترے میں موجود وٹامن سے 6 گنا زیادہ ہوتا ہے۔
|
|
سر درد کے لئے:
کھانوں میں مرچوں کا استعمال سر درد میں کمی کا باعث بنتا ہے اور مرچوں کو
سونگھنے سے سر کا درد غائب ہوجاتا ہے۔
|
|
سانس سے متعلق مسائل کے لئے:
مرچیں Betacarotene حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں ، جو دمے کی علامت کو کم
کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مرچوں میں موجود
Betacarotene جسم کو مختلف بیماریوں کے حملے سے بچاتا ہے۔
|
|
وزن کم کرنے کے لئے:
وزن میں کمی کے خواہش مند لوگوں کے لیے مرچوں کی سب سے اہم اور دلچسپ بات
یہ ہے کہ مرچوں میں چکنائی بالکل بھی نہیں ہوتی ہے اور مرچوں میں چربی اور
حراروں کو جلانے کی خاص صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ مرچوں کا استعمال نظام
انہضام کی صلاحیت میں 25 فیصد تک اضافہ کر دیتا ہے۔ لندن کے آکسفورڈ پولی
ٹیکنک کی تحقیق کے مطابق روزانہ 6 گرام مرچ کا استعمال جسم میں 76 سے زائد
حراروں کو جلا دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کی تیز اور گرم خاصیت جسم میں
میٹابولزم کی سرگرمیوں کو تیز کر دیتی ہے۔
|
|
مرچیں نہ صرف ہمارے کھانوں کو خوش نما اور ذائقہ دار بناتی ہیں ، بلکہ ساتھ
ہی ساتھ پورے جسم کے لیے بھی مفید ہیں۔
احتیاط:
مرچ کو ایک لمبے عرصے تک اسے استعمال کرنا مفید نہیں ہے۔
|