اکیلے ٹیلیویژن کے سامنے رہنے کے یا پھر کسی دوسری سرگرمی
میں اپنا وقت صرف کرنے کے بجائے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا تناول
فرمائیں تو آپ موجودہ دور کے صحت کے حوالے سے ایک بڑے مسئلے یعنی موٹاپے پر
قابو پا سکتے ہیں-
جی ہاں برطانیہ میں کی گئی ایک طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ
خاندان کے ساتھ بیٹھ کر کھانے سے موٹاپے بر قابو پانے میں کافی مدد ملتی
ہے-
|
|
کارنیل یونیورسٹی کی گئی ایک تحقیق کے مطابق باورچی خانے یا کھانے کے لیے
بنائے گئے مخصوص کمرے میں خوراک کا جسمانی وزن کم رکھنے میں مددگار ثابت
ہوتا ہے-
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ خاندان کے ساتھ کھانے کی عادت سے جسمانی وزن کم
رہتا ہے اور یہ عادت صحت کو بہتر رکھنے میں مددگار بھی ثابت ہوتی ہے-
اکٹھے بیٹھ کر کھانے کے دوران مختلف موضوعات اور مسائل پر بات چیت کرنے سے
لوگ زیادہ کھانے سے بچتے ہیں کیونکہ ان کی زیادہ تر توجہ اپنے خاندان پر
مرکوز ہوتی ہے جس کے باعث وہ کم خوراک سے ہی اپنے پیٹ کو بھرا ہوا محسوس
کرتے ہیں-
|
|
محقق ڈاکٹر برائن وانسکی کا کہنا ہے کہ خاندان کے ساتھ بیٹھنے کے حوالے سے
تجربات سے اشارہ ملتا ہے کہ لوگوں میں زیادہ کھانے کی خواہش پیدا نہیں ہوتی
جبکہ ان کے جذبات بھی مثبت اثر محسوس کرتے ہیں- |