جانور بھیس بدلنے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں٬ خاص طور پر جب
آپ جنگلی حیات کی تصاویر کھینچ رہے ہوں اور اس شعبے میں نئے ہوں تو بہت سے
جانور آپ کے ارد گرد موجود ہونے کے باجود آپ کی نظروں سے اوجھل ہوسکتے ہیں-
متعدد جانور ایسے ہوتے ہیں جو خود کو آس پاس کے ماحول اور رنگوں میں ڈھال
لیتے ہیں اور اس کا مقصد خود کو شکار ہونے سے بچانا یا پھر شکار کرنا ہوتا
ہے-یہاں چند حیرت انگیز تصاویر پیش کی جارہی ہیں جن میں جانوروں نے اپنے آپ
کو بظاہر چھپا رکھا ہے- ان تصاویر سے آپ ان جانوروں کی صلاحیتوں کا اندازہ
بھی لگا سکتے ہیں اور اپنی نظروں کا امتحان بھی لے سکتے ہیں-
|
The Elusive Leopard
تیندوا تقریباً ہر نئے مقام کے مطابق خود کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے-
کیا آپ بتا سکتے ہیں زیرِ نظر تصویر میں تیندوا کہاں ہے- اشارے کے طور پر
آپ کو صرف اتنا بتاتے ہیں کہ درخت کے آس پاس ڈھونڈیے- یہ تصویر جنوبی
افریقہ کے Kruger نیشنل پارک میں لی گئی ہے- |
|
American Pika
یہ ایک چھوٹا سا خوبصورت جانور ہے جو کہ خرگوش کی نسل سے تعلق رکھتا ہے- آپ
کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ یہ جانور واشنگٹن کے ان چٹانی پتھروں میں کہیں
چھپا بیٹھا ہے-
|
|
Cheetah
زیرِ نظر تصویر میں چیتا ریت اور لمبی گھاس کے درمیان چھپا بیٹھا ہے- یہ
تصویر جنوبی افریقہ Kalahari صحرا میں لی گئی ہے-
|
|
Giraffe
اس تصویر میں کہیں زرافہ موجود ہے لیکن کہاں؟ یہ ہم نہیں جانتے- کیا آپ اس
کی نشاندہی کرسکتے ہیں؟ اسے ایک شاندار بھیس بدلنے والا جانور کہا جاسکتا
ہے-
|
|
Stick Insect
لکڑی سے مشابہت رکھنے والے اس کیڑے کا جسم لمبا اور بھورے رنگ کا ہوتا ہے
اور اس کی نکلی شاخیں اسے لکڑی سے مشابہہ کرتی ہیں- اور یہ انہی خصوصیات کا
فائدہ اٹھاتے ہوئے درختوں کے مختلف حصوں میں گھل مل جاتا ہے-
|
|
Common Snipe
Common Snipe پرندے کی ایک قسم ہے جو کہ جھیلوں کے ارد گرد پائی جاتی ہے-
یہاں Minnesota stream میں یہ پرندہ جھاڑیوں کے درمیان کہیں چھپا بیٹھا ہے٬
کیا آپ تلاش کرسکتے ہیں؟
|
|
Common Baron Caterpillar
چھپنے کے لحاظ سے یہ ایک بہترین مثال ہے- اگرچہ آپ اسے یہاں آسانی سے تلاش
کرسکتے ہیں اگر آپ کو معلوم ہوں کہ آپ اس وقت کیا دیکھ رہے ہیں- یہاں
Caterpillar نے پتے کی رنگت کے ساتھ خود کو ڈھال رکھا ہے-
|
|
Toads
اس تصویر میں ایک نہیں بلکہ متعدد مینڈک موجود ہیں جو کہ ان پرانے اور
رنگوں سے محروم پتوں کے درمیان چھپے بیٹھے ہیں- اور ہم یہ بات یقین کے ساتھ
نہیں کہہ سکتے کہ اس میں سے کون سا پتہ ہے اور کون سا مینڈک-
|
|
Snow Leopard
ہم تسلیم کرتے ہیں کہ برفانی چیتے نے ہمیں شکست دے دی ہے- برفانی چیتا
ایشیا کے ان برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان کہیں چھپا ہوا ہے٬ کیا آپ کو
دکھائی دے رہا ہے-
|
|
Uroplatus Geckos
uroplatus نامی اس چھپکلی کا رنگ بھورا ہے اور یہی رنگ اس درخت کا بھی ہے
جس کی مدد سے اس نے چھپنے کی کوشش کی ہے- لیکن بہترین زاویے سے لی گئی اس
تصویر نے چھپکلی کو ظاہر کردیا ہے جس کی آسانی سے نشاندہی کی جاسکتی ہے- |
|
|
|