برازیل میں اس وقت ایک خاتون کو دل کا دورہ پڑتے پڑتے رہ
گیا جب ایک قبرستان میں سے مردہ شخص زندہ ہو کر قبر سے باہر نکل آیا اور
اپنا ہاتھ ہلانے لگا-
|
|
دی نیوز ٹرائب کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے شہر ساؤ پولو میں اس وقت پیش
آیا جب ایک خاتون اپنے رشتے دار کی قبر پر گئی تھی کہ اچانک اس نے دیکھا کہ
قریبی قبر ہل رہی ہے اور پھر اچانک اس میں ایک شخص باہر نکل آیا اور اپنا
ہاتھ ہلانے لگا-
اس منظر کو دیکھ کر خاتون دہشت زدہ ہوکر چلانے لگی اور وہاں سے بھاگ گئی٬
مگر پھر امدادی اداروں کو فون کر کے بلایا اور زندہ شخص کو باہر نکلوایا-
|
|
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب خاتون نے مدد کے لیے فون کیا تو امدادی ورکرز نے اس
کی بات ہی ماننے سے انکار کردیا تاہم بڑی مشکل سے انہیں یقین آیا اور
مذکورہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا- |