آج پھر آپ کی نظروں کا امتحان ہے

جانور خود کو آس پاس کے ماحول اور رنگوں میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اس کا مقصد خود کو شکار ہونے سے بچانا یا پھر شکار کرنا ہوتا ہے- اور یوں یہ کسی حد انسانوں کی نظروں سے بھی اوجھل ہوجاتے ہیں- چند روز قبل ہم نے آپ کے سامنے چند تصاویر پیش کی تھیں جن میں کچھ جانور چھپے بیٹھے تھے اور آپ کو انہیں تلاش کرنا تھا- آج کا آرٹیکل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے٬ دیکھتے ہیں کہ آج آپ کتنے کامیاب ہوتے ہیں؟
 

Nighthawk
اس پرندے کو ڈھونڈنا تھوڑا مشکل ہے کیونکہ اس نے اردگرد موجود نشانات کا بےپناہ فائدہ اٹھا رکھا ہے- جس کی وجہ سے یہ مشرقی واشنگٹن کے ان چٹانی پتھروں میں گھل مل گیا ہے-

image


Wandering Tattler Chick
یہ مکمل طور پر تو چھپ نہیں سکا لیکن شاید اس نے یہ کوشش سردی سے بچنے کے لیے کی ہے- اور یہ Wrangell-Saint Ellias نیشنل پارک کی ان چٹانوں میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے-

image


Blue-Crowned Parrot
اب یہ تھوڑا مشکل ہے- یہاں آپ کو ایک نیلے تاج کا حامل طوطا تلاش کرنا ہے جو کہ جنوبی امریکہ کے Chan Chach نامی اس جنگلات میں کہیں چھپا بیٹھا ہے-

image


Great Horned Owl
یہ الو انتہائی مؤثر طریقے سے شکاریوں سے بچنے کے لیے چھپا بیٹھا ہے اور اس کے اردگرد کا ماحول اس کے لیے کافی مددگار بھی ثابت ہورہا ہے- یہ تصویر Oregon’s Malheur National Wildlife Refuge کے جنگلات میں لی گئی ہے-

image


Willow Ptarmigan
یہ جانور بہترین طریقے سے موسم سرما کے اس ماحول اور سفید برف میں گھل مل گیا ہے- یہ تصویر کینیڈا کے علاقے Churchill کے قریب میں لی گئی-

image


Seahorse
یہ ایک ناقابل یقین منظر ہے جس میں ایک دریائی گھوڑے نے اپنی دم کو سمندری گھاس کے ساتھ ایسے انداز میں لپیٹ رکھا ہے کہ اسے پہچاننا یا ڈھونڈنا کچھ مشکل ہے-

image


Spider
یہ ایک اور حیرت انگیز تصویر ہے جس میں آپ کو مکڑی کو تلاش کر کے دکھانا ہے-

image


Hedgehog
اس کے جسم پر موجود کانٹے تو آس پاس کے ماحول سے مطابقت رکھتے ہیں لیکن اس کا رنگ اسے پھر بھی نمایاں کررہا ہے-

image


Stone Flounder
اس مچھلی کی یہاں دو تصاویر دکھائی گئی ہیں- ان دونوں تصاویر میں مچھلی نے مختلف ماحول میں خود کو ڈھالنے کی کوشش ہے اور ہمارے خیال میں وہ بائیں جانب موجود تصویر میں تو کسی حد تک کامیاب بھی رہی ہے-

image


Click Here For Part 1

   

YOU MAY ALSO LIKE:

Animals are masters of disguise, so if you are a beginner wildlife photographer, you may be missing a lot of creatures around you. Ways to blend with the surroundings are mostly defined by the habits of the animal and its predators, and the environment where the two live and hunt.