دنیا عجیب و غریب اور دلچسپ مقامات سے بھری پڑی ہے اور
شوقین افراد ان مقامات کو دیکھنے کے لیے سفر بھی کرتے ہیں- لیکن اسی دنیا
میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں جہاں پر جانا کسی صورت بھی بھی خطرے سے
خالی نہیں- یہ مقامات دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہیں اور اپنی دہشت ناک
خصوصیات کے باعث انتہائی مقبول بھی ہیں-
|
Kivu Lake
یہ جھیل افریقہ کی بڑی جھیلوں میں سے ایک ہے جو کہ کانگو اور روانڈا کی
درمیانی سرحد پر واقع ہے-اس جھیل کے گہرے پانی میں میتھین گیس کے بے پناہ
ذخائر موجود ہیں- اگر یہ مہلک گیس سطح پر پہنچ جاتی ہے تو یہ موت کے بادل
یہاں ارد گرد موجود 2 ملین رہائشیوں کو باآسانی اپنا شکار بناسکتے ہیں- |
|
Mount Merapi
یہ آتش فشاں کبھی بھی اپنے اختتام کو نہیں پہنچتا- یہاں تک کہ اگر یہ نہ
بھی پھٹے تو تب بھی اس کی چوٹی سے دھوئے کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے رہتے
ہیں- گزشتہ 5 صدیوں میں یہ آتش فشاں تقریباً 60 مرتبہ پھٹ چکا ہے- اس سب کے
باوجود آتش فشاں سے 4 میل سے بھی کم فاصلے پر 2 لاکھ افراد رہائش اختیار
کیے ہوئے ہیں-
|
|
Ramree Island
یہ جزیرہ برما کے نزدیک واقع ہے اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے پرستار اس
سے واقف ہیں- اس کتاب اس جگہ کا ذکر “ جانوروں کی جانب سے انسانوں کو
پہنچایا جانے والا سب سے بڑا نقصان“ کے حوالے سے موجود ہے- جنگ کے دوران
جاپانیوں نے امریکی فوجیوں سے بچنے کے لیے اس جزیرے کا رخ کیا تھا- لیکن یہ
جزیرہ مگرمچھوں کا گھر سمجھا جاتا ہے اور یہ جاپانی ان مگرمچھوں کا شکار
ہوگئے٬ اور صرف چند ہی بچ پائے-
|
|
The Royal Path
یہ خطرناک ترین راستہ اسپین میں واقع ہے- اس راستے کی اونچائی 330 فٹ٬
لمبائی 1.8 میل جبکہ چوڑائی صرف 3 فٹ ہے- اگرچہ یہ پگڈنڈی عوام کے لیے بند
کر دی گئی ہے لیکن سیاحوں میں یہ اب تک مقبول ہے اور کئی سیاح اس راستے سے
گزرنے کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھے ہیں-
|
|
Miyake Island
جاپان میں واقعہ یہ ایک انتہائی خطرناک جزیرہ ہے جہاں آپ کا واسطہ کئی
اقسام کے خطرات سے پڑ سکتا ہے- ان خطرات میں سیلاب اور ایٹمی حادثات بھی
شامل ہیں- اس کے علاوہ اس جزیرے کے ہر کونے میں زلزلوں کا آنا بھی لازمی ہے-
اس کے علاوہ یہاں Oyama نامی آتش فشاں بھی موجود ہے جو کہ یہاں موجود مقامی
آبادی کو سانس لینے کے لیے صاف ہوا بھی فراہم نہیں ہونے دیتا-
|
|
Snake Island
برازیل کے علاقے ساؤ پولو کے ساحلی علاقے میں واقع اس جزیرے کو سانپوں کا
جزیرہ کہا جاتا ہے- دراصل یہ جزیرہ دنیا کے سب سے زہریلے سانپ Golden
Lancehead Viper کی مختلف اقسام کا گھر سمجھا جاتا ہے- مقامی افراد کا کہنا
ہے کہ یہاں ہر ایک اسکوائر میٹر کے رقبے پر 5 سانپ پائے جاتے ہیں- اسی وجہ
سے برازیل کی نیوی نے اس جزیرے پر عوام کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے-
|
|
Okefenokee Swamp
یہ دلدل جارجیا میں واقع ہے اور یہ اتنی خطرناک ہے کہ لوگوں کی جانب سے
تعمیر کی گئی کئی سڑکیں اور عمارات نگل چکی ہے- اس کے علاوہ یہاں گوشت خور
پودے٬ بڑے کیڑے اور مچھر٬ مینڈک٬ زہریلے سانپ اور ہزاروں کی تعداد میں
مگرمچھ موجود ہیں٬ جو انسانوں کے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں-
|
|
Aokigahara
یہ جاپان کا ایک قدیم اور ڈراؤنا جنگل ہے جو کہ جاپانی علاقے Mount Fuji کے
دامن میں واقع ہے- گزشتہ 60 سالوں سے یہ جنگل خودکشی کرنے والے افراد کے
لیے ایک پسندیدہ مقام رہا ہے- اور یہ سب کچھ Black Sea of Trees کے نام سے
شائع کی جانے والی ایک کتاب کے بعد ہوا- اس کتاب کے کرداروں کو اسی جنگل
میں پھانسی لیتے ہوئے بتایا گیا ہے- ہر سال خصوصی ٹیمیں اس جنگل سے 70 سے
لے کر 100 افراد تک کی لاشیں جمع کرتی ہیں-
|
|
The Bloody Pond in Japan
یہ جاپان کے مشہور ترین مقامات میں سے ایک ہے- اس تالاب میں تیراکی نہیں کی
جاسکتی کیونکہ اس کے پانی کا درجہ حرارت 194 فارن ہائیٹ تک ہوتا ہے اور
یہاں فولادی نمک (iron salts) کی ایک بڑی مقدار پائی جاتی ہے- اور اسی وجہ
سے اس تالاب کا پانی لال رنگ کا ہے-
|
|
Sable Island – The Devourer of Ships
یہ جزیرہ مستقل طور پر دھند میں پوشیدہ رہتا ہے اور اسے دیکھنے سے ایسا
محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کوئی شکاری اپنے شکار کے انتظار میں چھپا بیٹھا ہو-
یہ ہموار جزیرہ کینیڈا کی بندرگاہ Halifax کے نزدیک واقع ہے- طاقتور
طوفانوں میں یہاں انتہائی اونچی لہریں اٹھتی ہیں- ایک حیرت انگیز بات یہ
بھی ہے کہ اس کا ریتیلا ساحل اپنا رنگ تبدیل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے- |
|