ہزاروں فٹ بلند چوٹی کی نوک پر شادی

آپ نے شادی کی تقاریب تو بہت دیکھی ہوں گی مگر ایسی کبھی نہیں جہاں دولہا اور دلہن ہزاروں فٹ کی اونچی تکونی چوٹی پر کھڑے ہو کر ایجاب و قبول کرتے نظر آئے ہوں-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق ایسی مہم جویانہ شادی کی ہمت کی کیلیفورنیا کے جوڑے نے جس نے 3 ہزار فٹ بلند چوٹی کی نوک پر شادی کی رسومات ادا کیں-
 

image


دلچسپ امر یہ ہے کہ اس چوٹی پر پہنچنا بھی کوئی آسان کام نہیں تھا بلکہ دولہا دلہن دونوں کو ایک رسی پر لٹک کر ایک سے دوسرے سرے پر پہنچ کر یہ ایڈونچر پورا کرنا پڑا-

کیلیفورنیا کے یوسمائیٹ نیشنل پارک کی اس چوٹی پر جوڑے کے ساتھ صرف پادری یا شادی کی رسومات ادا کرنے والا شخص ہی موجود تھا باقی کسی دوست کی ایسی مہم جوئی کرنے کی ہمت نہیں ہوئی-
 

image

اس حیرت انگیز شادی کو فوٹو گرافر بین ہورٹون نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

A couple got married 3,000 feet in the air at the Lost Arrow Spire Highline at Yosemite National Park in California. The bride had to climb along a tight-rope at one point to reach the spot where she was going to get married.