جھلمل کرتے رنگوں سے سجی انوکھی عمارتیں

کہا جاتا ہے کہ شوخ رنگ مزاج اور یادداشت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں اسی وجہ سے جب آپ اپنے اردگرد شوخ رنگ دیکھتے ہیں تو آپ کی طبعیت اور مزاج میں بھی ایک شوخی کا عنصر نمایاں ہوجاتا ہے- مختلف رنگوں کی اس دنیا میں آج ہم آپ کو دکھائیں گے مختلف ممالک میں تعمیر کی گئی چند رنگا رنگ عمارات- جی ہاں یہ ہیں دنیا کی سرفہرست دس رنگا رنگ بلند و بالا عمارات ہیں، جن کی خوبصورتی مسحور کر کے رکھ دیتی ہے۔ یہ فہرست ڈان نیوز نے شائع کی تھی جو یہاں ہماری ویب کے قارئین کے لیے بھی پیشِ خدمت ہے-
 

image
دبئی کا ایک تیس میٹر بلند العطار ٹاور اپنے گہرے سبز و زرد رنگ کے امتزاج کی بناء پر دنیا کی سب سے خوبصورت رنگا رنگ عمارت کا اعزاز لے اڑا ہے۔
 
image
یہ دلچسپ فہرست برطانیہ کی ایزیکس یونیورسٹی نے مرتب کی ہے جس میں دوسرا نمبر برطانوی شہر لیڈز کے براڈ کاسٹنگ ٹاور کو دیا گیا ہے۔
 
image
تیسرے نمبر پر نیویارک میں واقع ولیم بیورو ہاﺅس موجود ہے جس کے رنگوں کا امتزاج ہر دیکھنے والی آنکھ کو حیران کر کے رکھ دیتا ہے۔
 
image
چوتھے نمبر پر استنبول میں واقع وریاپ میڈریان ہے جس کی انفرادیت اسے یہ اعزاز دلانے میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔
 
image
اٹلی کا تکونی طرز تعمیر کا شاہکار ٹاور توری نیٹ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
 
image
ورجینیا کی دی آرلنگٹن کو اس فہرست میں چھٹا نمبر حاصل ہے۔
 
image
ساتویں نمبر پر ہے میکسیکو کی انتہائی دیدہ زیب آفسیانس ال پارکیو۔
 
image
ماسکو کا انتہائی خوبصورت مرکری سٹی جسے آٹھویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
 
image
بارسلونا کا پورٹا فائرا نامی ہوٹل نویں نمبر پر موجود ہے۔
 
image
اور پانامہ کا گول گھومتا ہوا ایف اینڈ ایف ٹاور دسویں نمبر پر موجود ہے۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

High-rises don't have to get lost in the gray concrete jungle: some are a real riot of colour, with vivid facades in scarlet, turquoise or canary yellow – or even combining all the colors of the rainbow. Facades such as these break the drabness of so many concrete tower blocks, and their creative designs stimulate the imagination.