دنیا میں ایسے بہت سے پرکشش اور خوبصورت علاقے موجود ہیں
جو لکھ پتی افراد کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں- لیکن اس کے علاوہ دنیا میں
چند ایسے علاقے بھی موجود ہیں جہاں رہائش اختیار کرنے کا خواب صرف ارب پتی
افراد کا ہی پورا ہوسکتا ہے-
|
Via Romazzino, Porto
Cervo, Sardinia
اٹلی کے دوسرے بڑے جزیرے شمالی Sardinia کے ساحلی ریزورٹ Porto Cervo کے
علاقے Via Romazzino کا شمار مہنگے ترین علاقوں میں ہوتا ہے- اس علاقے میں
زمین کی قیمت 17,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے- اس علاقے میں زیادہ تر اٹلی
کے امیر ترین افراد کی رہائش گاہیں موجود ہیں- |
|
Rue François-Bellot, Geneva
جنیوا کے اس علاقے میں جائیداد کی خریدو فروخت کے لیے انتہائی سخت قوائد و
ضوابط ہیں- اس علاقے میں زمین کی قیمت 29,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے-
ایک وقت میں یہاں پر جائیداد کی قیمتوں میں اتنی تیزی سے اضافہ ہوا کہ اس
علاقے میں موجود اپارٹمنٹس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں-
|
|
Quai Anatole-France, Paris
پیرس کے ان اپارٹمنٹس کے مہنگی ترین ہونے کی بنیادی وجہ اپارٹمنٹس کا
دریائے سین کے عین سامنے ہونا ہے- ان اپارٹمنٹس دریا کا شاندار اور خوبصورت
نظارہ کیا جاسکتا ہے- اس علاقے میں زمین کی قیمت 32,000 ہزار پاؤنڈ فی
اسکوائر میٹر ہے- اس علاقے کا شمار پیرس کے مہنگے ترین علاقوں میں ہوتا ہے-
|
|
Chemin de Saint-Hospice, Saint-Jean-Cap-Ferrat
اس ساحلی علاقے میں موجود 15 وسیع و عریض گھروں سے اردگرد کا شاندار اور
خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے- یہاں موجود زمین کی قیمت 43,000 پاؤنڈ فی
اسکوائر میٹر ہے-
|
|
Fifth Avenue, New York
نیویارک میں واقع یہ مقام ہمیشہ سے ہی عالیشان رہا ہے- اور یہاں موجود
شاندار اور پرکشش اپارٹمنٹس کی قیمتیں آسمان کے برابر سمجھی جاتی ہیں- اس
علاقے میں زمین کی قیمت 45,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے-
|
|
Avenue Princesse Grace, Monaco
یہ ایریا ارب پتی افراد کے انتہائی پرکشش ہے کیونکہ یہاں رہائش اختیار کرنے
والے افراد کو ٹیکس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی- لیکن یہ ایک انتہائی
مہنگا علاقہ ہے اور یہاں زمین کی قیمت 47,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے-
|
|
Kensington Palace Gardens, London
لندن کے اس علاقے میں رہائش گاہیں انتہائی مہنگی ترین ہیں کیونکہ اس جگہ کا
شمار پوش علاقوں میں ہوتا ہے- یہاں زمین کی قیمت 50,000 پاؤنڈ فی اسکوائر
میٹر ہے-
|
|
Severn Road, Hong Kong
ہانگ کانگ کے اس علاقے میں موجود گھروں سے بندرگاہ کا شاندار اور خوبصورت
نظارہ کیا جاسکتا ہے٬ اور اسی وجہ سے یہاں موجود گھر انتہائی بیش قیمت ہیں-
یہاں موجود زمین کی قیمت 52,000 پاؤنڈ فی اسکوائر میٹر ہے-
|
|
|
|