شيطان كے خلاف جہاد كے دو مرتبے ہيں
پہلا مرتبہ
شيطان كى جانب سے بندے كو ايمان ميں پيدا ہونے والے شكوك و شبہات دور كرنے
كے ليے جہاد كرنا.
دوسرا مرتبہ
شيطان كى جانب سے فاسد قسم كے ارادے اور شہوات دور كرنے كى كوشش اور جہاد
كرنا.
تو پہلے جہاد كے بعد يقين اور دوسرے كے بعد صبر حاصل ہوگا اللہ سبحانہ
وتعالىٰ كا فرمان ہے
﴿ اور جب ان لوگوں نے صبر كيا تو ہم نے ان ميں سے ايسے پيشوا اور امام بنا
ديے جو ہمارے حكم سے لوگوں كو ہدايت كرتے تھے، اور وہ ہمارى آيتوں پر يقين
ركھتے تھے ﴾السجدۃ ( 24 ).
تو اللہ سبحانہ وتعالىٰ نے خبر دى ہے كہ امامت دين صبر اور يقين كے ساتھ
حاصل ہوتى ہے، چنانچہ صبر شہوات اور فاسد قسم كے ارادوں كو دور اور ختم
كرتا ہے، اور يقين شكوك و شبہات كو ختم كرتا ہے. |