سردی کے آتے ہی چائے اور کافی کولڈرنکس اور ٹھنڈے
مشروبات کی جگہ لے لیتے ہیں۔ ملازمت پیشہ خواتین و مرد حضرات، طالب علم ،اور
گھریلو خواتین سردی کی شدت کم کرنے اور دن بھر کی تھکن دور کرنے کے لیے
کافی کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔ کیوں کہ ایک کپ کافی پینے سے ایسا محسوس
ہوتا ہے جیسے جسم میں توانائی بھر گئی ہو۔کافی پینے کے بعد جسم چاق چوبند
محسوس ہوتا ہے۔ طلباء میں تو چائے اور کافی کا استعمال بہت ہی مقبول ہے
بالخصوص امتحانات کے دنوں میں وہ خود کو تازہ دم رکھنے اور رات میں جاگ کر
امتحانات کی تیاری کرنے کے لیے کافی یا چائے ضرور پیتے ہیں۔ یہ تو وہ فوائد
ہیں جو ہر خاص و عام کو معلوم ہوتے ہیں آج ہم اپنے قارئین کو کافی کے 13
حیران کن استعمال سے آگاہ کریں گے ۔
|
سر درد سے نجات
ایک تحقیق کے مطابق کافی میں پائی جانے والی کیفین خون کی نالیوں کی سوجن
کو کم کرتی ہے نہ صرف یہ بلکہ یہ شدت اور کثرت ِسر درد کو کم کرتی ہے۔اس
تحقیق میں شامل دو گروہوں میں سے ایک گروہ کو سر درد کی شکایت پر کیفین دی
گئی جس کے نتیجے میں اس گروپ میں شامل 58 فی صد افراد کو درد سے مکمل نجات
حاصل ہوگئی۔ جبکہ دوسرے گروہ میں شامل افراد کو کیفین درد کش دوا کے ساتھ
دی گئی ۔اس گروپ میں شامل افراد میں سر درد 70 فی صد تک غائب ہو چکا تھا۔ |
|
فرنیچر کی مرمت
اگر لکڑی کے فرنیچر میں معمولی دراڑ، شگاف یا کوئی نشان پڑ جائے تو اس کے
لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔بلکہ فوری طور پر کافی کے دو تین چمچ لے کر
اس میں حسبِ ضرورت پانی مکس کر کے ایک گاڑھا پیسٹ بنالیں۔سرخی مائل رنگ کی
لکڑی کے لیے اس میں چند قطرے آیوڈین کے بھی ملالیں۔اب اس پیسٹ کو پلاسٹک
کی چھری یا چاقو کے پھل پر لگائیں اور اس کو فرنیچر کی دراڑوں میں بھر
دیں۔اور کناروں پر لگ جانے والے پیسٹ کو نم کپڑے سے صاف کر دیں۔
|
|
کار کی صفائی
اگر آپ اپنی گاڑی کو صاف ستھرا اور ہر قسم کی ناخوشگوار بو سے محفوظ رکھنا
چاہتے ہیں تو اس کے لیے کافی کی پتی کو ایک برتن میں ڈال کر گاڑی میں کسی
محفوظ جگہ پر رکھ دیں۔اس کے بعد آپ جب بھی گاڑی میں کوئی بھی تیز مہک والی
چیز لے کر آئیں گے تو یہ آمیزہ اس بو کو فوری جذب کر لے گا مثال کے طور
پر فاسٹ فوڈ کی خوشبو وغیرہ۔
|
|
چہرے کی صفائی
کافی کی پتی چہرے کی صفائی کے لیے بہترین ہے ۔سردیوں کے موسم میں اکثر چہرے
کی جلد خشک ہوجاتی ہے اور جگہ جگہ سے اکھڑی ہوئی محسوس ہوتی ہے ۔اس مردہ
جلد سے چھٹکارا پانے کے لیے نم کافی کی پتی کو آہستگی کے ساتھ چہرے پر
رگڑیں ،چہرہ بالکل صاف و شفاف ہوجائے گا۔
|
|
بالوں کی چمک میں اضافہ
کافی کی پتی کو خشک اور صاف کر کے اگر بالوں پر لگایا جائے تو اس سے بالوں
کی چمک میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔ کافی کو کم ازکم 20 منٹ تک بالوں میں
لگا رہنے دیں۔اس کے بعد اسے دھو دیں۔بہترین نتائج کے لیے اس عمل کو ہفتے
میں ایک بار ضرور دہرائیں۔ آپ کے بال چمک دار ہوجائیں گے۔
|
|
گوشت کو لذیذ تر بنائیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ گوشت کی ڈشز خوش رنگ اور لذیذ بنیں تو آپ دیگچی میں
ایک کپ بلیک کافی شامل کر دیں۔ چاہے کسی بھی قسم کا گوشت ہو وہ بے حد لذید
بنے گا۔
|
|
ڈبل روٹی کو بیک کرنے کے لیے
کافی کے کین میں ڈبل روٹی کو فوری اور بالکل مناسب انداز میں بیک کیا
جاسکتا ہے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس کے اندر صرف نان سٹک سپرے اور آٹے
کا چھڑکاؤ ہی کیا جائے۔
|
|
کھانا گرِل کرنے کے لیے
ایک کافی کا کین انگیٹھی کے اوپر رکھ کر اس کے پیندے میں چند سوراخ
کرلیں۔اور اس کے ڈھکن میں ایک مناسب سائز کی تکون بنالیں ۔اب اس کین کو
الٹا کردیں۔اور اس میں صنوبر کے درخت کی چند خشک پتیاں یا آگ جلانے کے لیے
چند خشک شاخیں ڈال دیں اوراس میں آگ جلا دیں جیسے ہی اس کا پیندا گرم ہونا
شروع ہو اس میں گوشت اور سبزیاں شامل کردیں۔ اور مزیدار گرل کیے ہوئے
کھانوں کا لطف اٹھائیں۔
|
|
پالتو جانوروں کی ناگوار بو ختم کرنے کے
لیے
جو لوگ گھروں میں جانور پالنے کے شوقین ہوتے ہیں ان کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ
پالتو جانوروں کی بو کا ہوتا ہے اس سے چھٹکارا پانے کا آسان طریقہ یہ ہے
کہ آپ ایک کپ کافی کی پتی لے کر اسے ایک برتن میں ڈال کر گرم کریں۔ جیسے
ہی اس کی مہک پھیلنا شروع ہو آپ اس برتن کو پالتو جانوروں والے کمرے میں
منتقل کر دیں۔ جب تک کافی کی پتی ٹھنڈی ہوگی اس وقت تک پالتو جانوروں کی
ناگوار بو بھی کسی حد تک کمرے سے غائب ہو چکی ہوگی۔
|
|
قدرتی کھاد بنانے کے عمل میں تیزی
اگر آپ قدرتی کھاد جلدی تیار کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے کافی، چائے کی
پتی یا کولا مشروبات شامل کردیں ۔یہ چیزیں بیکٹیریا کی تعداد میں تیزی سے
اضافے کا باعث بنتی ہیں۔جس کی وجہ سے کھاد بننے کا عمل تیزی سے انجام پاتا
ہے۔ |
|
پودوں کی زرخیزی کے لیے
کافی کی پتی میں شامل کیفین جھاڑی دار پودوں اور سدابہار پودوں کے لیے
بہترین ثابت ہوتی ہے۔کافی کی پتی میں شامل تیزابیت اور ہوا آمیزی پودوں کو
زرخیز بناتی ہے۔اس بات کو یقینی بنائیں کہ کافی کی پتی کو مٹی میں شامل کر
کے کیچڑ سا بنا لیں لیکن اس کو زیادہ پتلا نہ کریں۔اس سے پودے زرخیز ہوتے
ہیں اور کم از کم مہینے میں ایک بار جڑوں کے پاس کافی کا تین چوتھائی کپ
مٹی میں شامل کرتے رہیں ۔ایسے پودے جو تیزابیت پسند ہوتے ہیں کافی کی پتی
کے ساتھ انہیں ناقابلِ یقین حد تک زرخیز بنایا جاسکتا ہے۔ |
|
ڈوریوں کو الجھنے سے بچائیں
لائٹنگ کے لیے استعمال کئے جانے والے برقی قمقموں کی ڈوریاں اکثر رکھے رکھے
آپس میں الجھ جاتی ہیں اور جب ان کی ضرورت پڑتی ہے تو انہیں سلجھانے میں
اچھا خاصا وقت لگ جاتا ہے ۔اس کوفت سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کافی
کا ایک خالی کین لیں اور اس کے ڈھکن کو چاقو کی مدد سے علیحدہ کرلیں۔اب ان
برقی قمقموں کی ڈوری کوایک سرے سے کین کے گرد لپیٹنا شروع کریں ۔پوری ڈوری
لپیٹنے کے بعد اضافی بلب اور بچی ہوئی ڈوری کو کین کے اندر ڈال کر ڈھکن بند
کردیں۔اس طرح ان کو الجھنے اور ضروری سامان کو گم ہونے سے بچایا جاسکتا ہے
اور ضرورت پڑنے پر انہیں باآسانی استعمال میں بھی لایا جاسکتا ہے۔ |
|
انڈے ڈائی کرنے کے لیے
اگر آپ انڈوں کے خول آرائشی اشیاء بنانے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں
تو اس کے لیے بھی کافی ایک بہترین رنگ فراہم کرتی ہے۔ایک برتن میں چوتھائی
کپ کافی کو پانی میں شامل کریں اور اس کا عرق نکال لیں اس عرق میں تھوڑی
دیر تک انڈوں کے خول بھگو دیں وہ بہت خوب صورت براؤن رنگ کے ہوجائیں گے۔ |
|