تاریخ میں اکثر گھروں سے نکلنے والے خفیہ راستوں یا گھروں
میں ہی موجود خفیہ کمروں کا ذکر پڑھنے کو ملتا ہے- یہ سب صرف کتابی باتیں
ہی نہیں ہیں بلکہ ہماری آج کی دنیا میں بھی ایسے بہت سے گھر موجود ہیں جن
میں خفیہ راستے یا کمرے موجود ہیں- ایسے ہی چند گھروں کے بارے میں آج ہم آپ
کو بتائیں گے-
|
The Stone Door
پتھر کا بنا یہ دروازہ گھر میں موجود پوشیدہ راستوں کے حوالے سے یقیناً ایک
بہترین مثال ہے- اگر آپ نیچے دی گئی دونوں تصاویر کو غور سے دیکھیں گے تو
آپ کو معلوم ہوگا- دروازہ کھلنے اور بند ہونے کی صورت میں کیسا دکھائی دیتا-
اور یقیناً دروازہ بند ہونے کی صورت میں اس راستے کی تلاش تقریباً ناممکن
ہے- اس کی ایک وجہ دروازے پر ہموار انداز میں لگائے گئے پتھر ہیں جو اس سے
متعلق کسی قسم کا شک پیدا نہیں ہونے دیتے- |
|
Hidden Children’s Play Room
یقیناً بچوں کے لیے یہ کوئی محفوظ مقام نہیں ہے اور وہ یہاں پھنس بھی سکتے
ہیں٬ لیکن یہ ایک دلچسپ آئیڈیا ضرور ہے- الماری کے اندر بچوں کے کھیلنے کے
لیے بنائے جانے والے ایسے کسی کمرے کی موجودگی ضرور کسی انسان کے وہم و
گمان میں بھی نہیں ہوگی-
|
|
The Hidden Safe
اگر آپ اس بک شیلف میں موجود خفیہ دروازے کو پہچان جاتے ہیں تو آپ آسانی سے
اس ریک تک بھی رسائی حاصل کرلیں گے جہاں بندوقوں کی بڑی تعداد موجود ہے-
اور یہ سب اہتمام ان بندوقوں کو خفیہ رکھنے کے لیے ہی کیا گیا ہے- ویسے
چیزیں چھپانے کا یہ ایک بہترین طریقہ معلوم ہوتا ہے-
|
|
The Mirror Door
یہ خفیہ راستہ کسی کو ڈرانے کا بہترین طریقہ بھی ہے- عام طور پر لوگ شیشے
میں اپنے آپ کو دیکھ رہے ہوں گے لیکن ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا
کہ اس کے پیچھے بھی ایک بہت بڑا راز موجود ہے- اسے بھی ایک منفرد آئیڈیا
قرار دیا جاسکتا ہے-
|
|
Movable Shelf
ان شیلف کے پیچھے ایک بہت بڑا خفیہ کمرا موجود ہے- یہ ایک دلچسپ آئیڈیا ہے
لیکن اتنے بڑے شیلف کو حرکت دینا آسان نہیں٬ اس لیے انہیں زمین سے کچھ
اٹھایا گیا ہے- اسی وجہ سے انہیں حرکت دینا بھی انتہائی آسان ہوگیا ہے-
|
|
Hidden Room Behind Boookcase
ایک اور خفیہ کمرا جو ایک دیو قامت بک شیلف کے پیچھے موجود ہے- گھر کے باہر
سے اس کمرے کی نشاندہی تو ضرور آسانی ہوگی لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ گھر
کے اندر آنے کے بعد اس کمرے کے دروازے کو ڈھونڈنا انتہائی مشکل ثابت ہوسکتا
ہے-
|
|
The Bookcase Door
دوسرے بک شیلف کی نسبت یہ زیادہ متاثر کن ہے- دیکھنے میں یہ ایک پرکشش
لائبریری ہے لیکن کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا کہ ان بک شیلف میں چند
شیلف ایک خفیہ راستے کے دروازے کا کام بھی سرانجام دیتے ہیں-
|
|
Garage that Appears Out of Nowhere
بعض اوقات سان فرانسسکو میں وہاں کے قانون کے مطابق آپ اپنے گھر کے باہر کی
جانب سے دکھائی دینے والے حصے کو تبدیل نہیں کرسکتے- یہ شخص گیراج بنانا
چاہتا تھا لیکن یہ تبدیلی بھی نہیں کرسکتا تھا٬ تب اس نے یہی انوکھا راستہ
چنا جو آپ کو تصویر میں دکھائی دے رہا ہے-
|
|