بہاولپور کے نیشنل پارک سے سینکڑوں ہرن غائب

پاکستانی صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور کے لال سوہانرا نیشنل پارک سے حیرت انگیز طور پر 284 ہرن غائب ہوگئے ہیں-
 

image


پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بہاولپور کے لال سوہانرا نیشنل پارک کو 320 ہرن تحفے میں دیے تھے جس کے بعد ان کی تعداد 400 سے زائد ہوگئی تھی تاہم اب پارک سے 284 ہرن غائب ہیں-

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کے افسر اکبر خان نے ہرنوں کی تعداد کم ہونے پر پارک کا چارج لینے سے انکار کردیا ہے-
 

image

ادھر پارک سے ہرنوں کے غائب ہونے کے انکشاف پر محکمہ وائلڈ لائف نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے- تحقیقات کے لیے پارک کے سابق افسر کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

As many as 284 deer that were donated by a Prince of Dubai dead from Laal Sohanra National Park, Bahawalpur. The park is reportedly a favorite of Prime Minister Nawaz Sharif and CM Punjab Shahbaz Sharif, both of whom famous to be unchanging visitors to a spot.