پرتعیش گھر٬ قیمت اور سہولیات دونوں اعلیٰ

اگر آپ کسی بڑے گھر میں رہنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ادائیگی بھی بڑی کرنا ہوگی لیکن یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں- دنیا میں موجود مہنگے ترین گھر صرف رقبے میں ہی بڑے نہیں ہوتے بلکہ سب سے پرتعیش اور جدید سہولیات سے آراستہ گھر بھی ہوتے ہیں- دنیا کے سب سے لگژری گھروں کا ذکر آپ اس آرٹیکل میں پڑھیں گے جو کہ امیر ترین کاروباری شخصیات اور مشہور شخصیات کی ملکیت ہیں-
 

Dracula’s Castle – Romania
ڈریکولا کیسل کے نام سے مشہور یہ پرتعیش محل رومانیہ میں واقع ہے اور اسے ڈریکولا کردار کے گھر کے طور پر جانا جاتا ہے- اس خوبصورت گھر میں 57 کمرے موجود ہیں جس میں سے 17 بیڈروم ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گھر قدیم فرنیچر سے آراستہ ہے- اس گھر کی مالیت 135 ملین ڈالر ہے-

image


Updown Court – England
یہ پرکشش گھر انگلینڈ کے گاؤں Windlesham میں واقع ہے- 58 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر 103 کمروں پر مشتمل ہے جبکہ ہر کمرا پرتعیش سہولیات سے آراستہ ہے- یہاں سوئمنگ پول سے لے کر bowling alleys تک ہر طرح کی آسائش موجود ہے- 2005 میں یہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین گھر بھی رہ چکا ہے- اس گھر کی مالیت 139 ملین ڈالر ہے-

image


The Manor – Los Angeles, California
chateau طرز پر تعمیر کیا گیا یہ گھر کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کا سب سے بڑا گھر ہے- یہ ایک ذاتی ملکیت کا حامل گھر ہے جو کہ 1991 میں تعمیر کیا گیا- 4.6 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلے اس گھر میں 123 کمرے موجود ہیں- اس گھر کی مالیت 150 ملین ڈالر ہے-

image


Franchuk Villa – London, UK
یہ خوبصورت گھر مرکزی لندن کے علاقے Belgravia میں واقع ہے اور اس کا شمار مہنگے ترین گھروں میں کیا جاتا ہے- اس کی تعمیر وکٹوریہ اسٹائل میں کی گئی جبکہ یہ 6 منزلوں پر مشتمل ہے- اس گھر میں متعدد پرتعیش سہولیات موجود ہیں جیسے کہ سوئمنگ پول٬ جم ٬ نجی تھیٹر وغیرہ- اس گھر کی مالیت 161 ملین ڈالر ہے-

image


Victorian Villa – Ukraine
وکٹوریہ ولا یوکرائن کے پرتعیش گھروں میں سے ایک ہے- یہ گھر یوکرائن کی ایک کاروباری شخصیت Elena Franchuk کی ملکیت ہے- پانچ منزلہ اس گھر میں سوئمنگ پول٬ تھیٹر٬ جم کی خاصیت کے علاوہ اور بھی بہت کچھ موجود ہے- دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں اس کو 6واں نمبر حاصل ہے اور اس گھر کی مالیت 161 ملین ڈالر ہے-

image


Hearst Mansion – San Simeon, California, USA
تمام پہلوؤں سے متاثر کن یہ گھر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سینٹرل کوسٹ میں واقع ہے- یہ گھر 6 ہیکٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 29 کمرے موجود ہیں- اس گھر کو دنیا کی مقبول ترین فلم Godfather کے لیے بھی استعمال کیا جاچکا ہے- اس خوبصورت گھر کی مالیت 165 ملین ڈالر ہے-

image


Fairfield Pond – New York, USA
یہ گھر امریکہ کے ایک سرمایہ کار اور تاجر Ira Rennert کی ملکیت ہے- 63 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا یہ گھر نیویارک کے علاقے Hamptons میں واقع ہے- اور اسے امریکہ کا سب سے بڑا رہائشی گھر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- یہ گھر علیحدہ bowling alley کے باعث کافی مقبول ہے جبکہ اس گھر کی مالیت 170 ملین ڈالر ہے-

image


The Penthouse in London
جب آپ لندن کی بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بلند قیمتوں کے بارے میں بات کررہے ہیں- یہ اپارٹمنٹ ہائیڈ پارک میں واقع ہے اور یہ دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ بھی ہے- اس اپارٹمنٹ کی قیمت 6 ہزار پاؤنڈ فی اسکوائر فٹ ہے جو کہ 200 ملین ڈالر بنتی ہے-

image


Villa Leopolda – French Riviera
27 منزلہ یہ رہائشی ولا یورپ کا سب سے مہنگا ترین گھر ہے- یہ پرتعیش گھر King Leopold نے 1902 میں اپنی بیوی Blanche Zélia Joséphine Delacroix کے لیے تعمیر کروایا تھا- یہ گھر اپنا ذاتی ساحل بھی رکھتا ہے- اس گھر میں 14 باتھ روم ٬ 11 کمرے ٬ دو گیسٹ ہاؤس٬ ایک بہت بڑا گارڈن اور بہت کچھ موجود ہے- اس گھر کی مالیت 506 ملین ڈالر ہے-

image

Antilla – Mumbai India
اںڈیا کے شہر ممبئی میں واقع اس گھر نے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے دنیا کے سب سے مہنگے گھر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا- 27 منزلہ اس مینشن کو جدید تاج محل کے طور پر جانا جاتا ہے- اس گھر کے مالک دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل مکیش امبانی ہیں- یہ پرتعیش گھر 40 ہزار اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی مالیت 1 بلین ڈالر ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

This is the list of top ten most luxurious houses from around the world. See how mind-blowing are these most expensive homes which owned by world’s richest business tycoons and celebrities.