دنیا بھر میں تاریخی لمحات اور خاص مواقعوں کی تصاویر
کھنیچ کر ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لی جاتی ہیں کیونکہ اکثر لوگ تاریخی مقامات٬
یادگاروں اور خاص مواقعوں سے محبت کرتے ہیں- اور پھر یہی تصاویر بعد میں
قیمتی اثاثہ بھی بن جاتی ہیں-آج کا آرٹیکل چند بہت اہم اور مقبول تاریخی
تصاویر پر مشتمل ہے- یہ نایاب تصاویر شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہوں-
|
|
نیاگرا آبشار کی 1911 میں لی گئی تصویر- 1911 میں موسم سرما میں نیاگرا
آبشار منجمد ہوگیا تھا اور یہی تصویر اسی موقع کی ہے-
|
|
مشہور بحری جہاز Titanic کی اپریل 1912 میں لی گئی تصویر- یقیناً اس جہاز
کے ڈوبنے سے قبل لی گئی یہ آخری تصویر ہے-
|
|
اس تصویر کا شمار ہٹلر کے بنکر کی اندر کی لی گئی ابتدائی تصاویر میں کیا
جاتا ہے- یہ تصویر 1945 میں اتحادی افواج کے فوجیوں نے کھینچی-
|
|
ایفل ٹاور کی یہ تصویر اس وقت لی گئی جب وہ زیر تعمیر تھا- یہ نایاب تصویر
جولائی 1888 میں لی گئی-
|
|
جاپان پر ہونے والے ایٹمی حملے سے کون واقف نہیں- 1945 میں ناگاساکی پر
ہونے والے ایٹمی حملے کے 20 منٹ بعد لی گئی تصویر-
|
|
یہ تاریخی تصویر 1884 میں اس وقت لی گئی جب مشہور ثقافتی یادگار مجسمہ
آزادی ( Statue of Liberty ) زیر تعمیر تھا- مجسمہ آزادی امریکہ میں نیو
یارک شہر کی بندرگاہ پر نصب ہے۔
|
|
مشہور سائنسدان البرٹ آئنسٹائن کے دفتر کی تصویر جو کہ ان کی وفات کے روز
کھینچی گئی- البرٹ آئنسٹائن کی وفات 18 اپریل 1955 کو ہوئی-
|
|
ماچو پیچو کے دریافت ہونے کے بعد لی گئی پہلی تصویر- یہ تاریخی اور نایا ب
تصویر 1912 میں کھینچی گئی-
|
|
یہ دنیا کی قدیم ترین گاڑی ہے جو چلنے کے قابل بھی ہے- De Dion نامی یہ
گاڑی 1884 میں بنائی گئی-
|
|
سان فرانسسکو کے سٹی ہال اور شاندار تھیٹر کی یہ تصویر 1906 میں بڑے پیمانے
پر آنے والے زلزلے کے بعد لی گئی- |
|