پاکستانی صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور میں مردہ قرار دی
گئی لڑکی کے اہل خانہ اس وقت دہشت زدہ ہوگئے جب وہ غسل دیے جانے کے وقت
اچانک اٹھ بیٹھی-
|
|
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق یہ معجزہ نما حیرت انگیز واقعہ لاہور کے
علاقے پیر کالونی میں والٹن روڈ کی رہائشی ایک 22 سالہ لڑکی کے ساتھ پیش
آیا جسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا تھا-
لاہور کے جنرل اسپتال کے ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی لڑکی کی
میت کو غسل دیا جارہا تھا کہ وہ اچانک اٹھ بیٹھی جسے دیکھ کر غسل دینے والی
خواتین دہشت زدہ ہوگئیں اور خوف سے چلانا شروع کردیا-
|
|
اس حیرت انگیز واقعے کے فوری بعد مردہ قرار دی گئی لڑکی کو ریسکیو 1122 کے
ذریعے ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی
جارہی ہے- |