ابلتے ہوئے تیل کی چند چھینٹیں بھی کسی کو جھلسا دینے کے
لیے کافی ہوتی ہیں لیکن دنیا ایک حیرت انگیز شخص بھی موجود ہے جو ابلتے
ہوئے تیل سے بھری کڑاہی میں اپنا پورا ہاتھ ڈال دیتا ہے لیکن اسے کچھ بھی
نہیں ہوتا-
نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے 65 پریم سنگھ تلی ہوئی مچھلی فروخت کرتے ہیں-
اور جب وہ مچھلی تلنا شروع کرتے ہیں تو وہاں یہ نظارہ دیکھنے والوں کا ایک
ہجوم لگ جاتا ہے٬ کیونکہ وہ 200 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر ابلتے ہوئے
آئل میں اپنا ہاتھ ڈال کر مچھلی تلتے ہیں-
|
|
حیرت کی بات یہ ہے کہ پریم سنگھ ہمیشہ ہاتھ جلنے یا کسی اور نقصان کے
پہنچنے سے محفوظ رہے ہیں-
پریم سنگھ کہتے ہیں کہ وہ گزشتہ 25 سال سے اسی طرح ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ
ڈال کر مچھلی تل رہے ہیں اور اب تو انہیں کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا-
|
|
پریم سنگھ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میرا ہاتھ گرم تیل میں چلا گیا اور اس کے
بعد دوبارہ پھر ایسا ہی ہوا جس پر مجھے احساس ہوا کہ مجھے کسی قسم کا نقصان
کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا- |
|