شادی کا موقع ہر انسان کی زندگی میں بہت زیادہ اہمیت کا
حامل ہوتا ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ ان لمحات کو خوب یادگار بنایا
جائے ۔ لیکن آج ہم ایک ایسی شادی کا ذکر کرنے جارہے جس نے شاہی خاندانوں
میں ہونے والی شادیوں کی یادیں تازہ کردیں-
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل اور اسٹیل ٹائیکون کے نام سے
پہچانے جانے والے بھارتی ارب پتی بزنس مین لکشمی متل نے اپنی بھتیجی شرمتی
متل کی شادی پر 500 کروڑ یعنی پانچ ارب روپے خرچ کر ڈالے جو کہ 50 ملین
پاؤنڈ بنتے ہیں-
|
|
اس شادی کو دنیا کی دوسری مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے-
اس تین روزہ شادی کی تقریبات کا آغاز 5 دسمبر سے اسپین کے شہر بارسلونا میں
ہوا اور ان تقریبات کے ہر لمحے یادگار بنا دیا گیا-
26 سالہ شیری متل اور 36 سالہ دولہا گل راج بہل کی شادی کا اہتمام بارسلونا
کے میوزیم میں کیا گیا اور اس دوران میوزیم کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا-
شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے 500 مہمانوں کو دعوت نامے بھیجے گئے اور
ان انہیں ٹھہرانے کے انتظامات بارسلونا کے فائیو اسٹار ہوٹلوں میں کیے گئے-
شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کے استقبال کے لیے تھائی لینڈ اور بھارت سے
200 نوکروں کی فوج منگوائی گئی اور ان میں معروف شیف کو بھی شامل کیا گیا-
|
|
بہترین شیفس کے ہاتھوں بنا 60 پاؤنڈ وزنی اور مزیدار کیک مہمانوں کو پیش
کیا گیا جسے انہوں نے بہت پسند کیا-
یادگار لمحات کو محفوظ بنانے کے لیے کمیرہ مین کو ہیلی کاپٹر فراہم کیا گیا
جس پر سوار ہو کر کیمرامینوں نے ان خوبصورت کو ہر زاویے سے کیمروں میں
محفوظ کیا-
دولہا گل راج بہل جو کہ پیشے کے لحاظ سے معروف بینکار ہیں٬ خاص روایتی
انداز سے گھوڑے پر بیٹھ کر بارات لے کر آئے-
|
|
شادی میں آتشبازی کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا گیا کہ آسمان جگمگا اٹھا جبکہ
میوزیکل فوارے بھی مہمانوں کی توجہ کا مرکز بنے-
متل خاندان کی کسی شادی پر اتنے اخراجات کوئی نئی بات نہیں ہے-
2004 میں لکشمی متل کی بیٹی کی شادی کی ایک تقریب کا انعقاد پیرس میں کیا
گیا جس کے لیے تقریباً 40 ملین پاؤنڈ ادا کیے گئے-
اس کے علاوہ 1998 میں لکشمی متل کے بیٹے آدیتہ متل کی شادی کلکتہ میں ہوئی
تھی- اس شادی میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کو مدعو کیا گیا اور اس کے لیے
انہیں 3 لاکھ پاؤنڈ کی ادائیگی بھی کی گئی-
تاہم بعض حلقوں کی جانب بارسلونا میں ہونے والی اس شاہانہ شادی پر تنقید کا
نشانہ بھی بنایا جارہا ہے اور شادی پر ہونے والے اس بے جا اسراف کو
بارسلونا سٹی کونسل پر حملے کے مترادف قرار دیا جارہا ہے- |