میرا سیاسی سفر

مختصر تعارف:
میرا نام سلیم اعوان ولد ملک منصب اعوان ہے. میری تعلیم ایم ایس-آئی ٹی ھے. پیشے کے لحاظ سے سافٹ وئیر انجینئر ہوں. دوران تعلیم درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا جو آج تک سٹارز گرائمر سکول کی صورت میں جاری ہے. 1999 میں کوئٹہ جانا ہوا اور وہاں سافٹ وئیر ہاوس بنایا. 2010 میں لاہور شفٹ ہوگیا اور ایک اور سکول کی بنیاد ڈالی. جس کا نام ہے: دی کریسٹ سکول.

سیاسی وابستگی:
جب سے ہوش سنبھالا یے ایک ہی پارٹی مسلم لیگ(ن) کا ہی نعرہ بلند کیا ہے. والد محترم ملک منصب اعوان ڈائی ہارڈ مسلم لیگی ہیں. اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمارا سارا کنبہ پکا مسلم لیگی ہے. ہمیں میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ولولہ انگیز اور مخلصانہ قیادت پر ہمیشہ بھرپور اعتماد رہا ہے. انشاء اللہ میرے قائدین نے جیسے انقلابی اقدامات سے پنجاب بدلہ اب پورے پاکستان میں تبدیلی آئے گی اور ترقی کے نئے باب روشن ہوں گے.

میرا سیاسی سفر:
میں نے ہمیشہ محسوس کیا کہ نچلی سطع پر ایسی متحرک قیادت کی کمی رہی ہے جو پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل پر توجہ دے. ہماری سڑک اعوان روڈ( بھولا چوک تا عظمت چوک) کو واسا کی طرف سے توڑا گیا توہم چند محلہ دار اکٹھے ہوئے اور کام کی نگرانی شروع کر دی. سیوریج اور سڑک کے تعمیری کام میں کوتاہی دیکھ کرہم لوگ واسا اور نشتر ٹاون کی انتظامیاٰں سے ٹکرا گئے. میں واسا کوپنجاب محتسب کی عدالت تک لے گیا. اور اب اگر ضرورت محسوس ہوئی تو نشتر ٹاون کی انتظامیاں کو بھی محتسب کی عدالت میں لے جاوں گا. میری اس جدوجہد میں جو لوگ میرے شانا بہ شانہ کھڑے رہ ان میں محترم ملک منصب اعوان , چوھدری لیاقت علی , مصطفے بھٹی اور دیگر اھل محلہ شامل رہے. ان تمام اہلیان محلہ کے علاوہ ہماری اس جدوجہد میں میاں محمد سلیم صدر پی پی 154, زعیم قادری ایم پی اے, اور وحید عالم خان ایم این اے نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا. میں تمام اھل محلہ اور اپنے تمام لیڈر حضرات کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں جن کی مدد اور رہنمائی کی وجہ سے میں یہ سب کام کرنے کے قابل ہوا. اور یہی جدوجہد میری عملی سیاست کا نقطء آغاز بھی ہے. اس تحریک میں مجھے احساس ہوا کہ جب تک عوام خود متحرک نہ ہوں اس وقت تک ہمارے مسائل کا حل ناممکن ہے. ہمیں اپنے روزمرہ مسائل کے حل کیلئے حکومت پر تنقید کی عادت چھوڑ کر اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی. ہمیں نچلی سطع پر ایسے لوگوں کو آگے لانا ہوگا جنھیں پارٹی سیاست اور پارٹی عھدوں سے زیادہ عوامی مسائل سے دلچسپی ہو. ہمیں ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو صرف زبانی جمع خرچ نہ کریں بلکہ عملی زندگی میں مسائل کے حل کروانا جانتے ہوں اور عملی طور پر متحرک ہوں.

مجھے سیاسی طور پر متحرک کرنے پر میں جناب میاں محمد سلیم صاحب کا شکرگزار ہوں جنھوں نے مجھے اپنے ساتھ امیدوار برائے جنرل کونسلر کیلئے منتخب کیا. میں آپ سب سے درخواست گزار ہوں کہ بلدیاتی انتخابات میں سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے کیلئے خود بھی گھروں سے نکلیں اور دوسروں کو بھی ساتھ لیں اور مسلیم لیگ(ن) کے انتخابی نشان شیر پر مہر لگا کر آئیں اور مجھے اپنا کونسلر منتخب کریں.

گھروں میں بیٹھ کر بیکار لوگوں کو منتخب ہونے کا موقع نہ دیں. ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں.....
Saleem Awan
About the Author: Saleem Awan Read More Articles by Saleem Awan: 34 Articles with 51440 views I am a Software developer. Developing database solutions since 1998. Developed and deployed different types of database solutions successfully which i.. View More